ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

كووڈ -19: 24 گھنٹے میں آئے 3967 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 81،000 سے ہوئی زائد

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3967 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81،000 سے زائد ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 15, 2020 12:00 PM IST
  • Share this:
كووڈ -19: 24 گھنٹے میں آئے 3967 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 81،000 سے ہوئی زائد
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر عروج پر ہے اور اب یہ وبا کے سب سے زائد کیسز والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3967 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81،000 سے زائد ہو گئی۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 81،970 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27920 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔چین میں صوبہ ہوبئی کے ووہان میں دسمبر 2019 کے وسط میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ کیس سامنے میں آیا تھا اور اس نے اب تک دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ چین میں ہی اب تک 82933 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں ۔


ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 27524 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 1019 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6059 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ۔ تمل ناڈو میں اب تک 9674 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 66 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 2240 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے ۔ گجرات میں بھی كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 9591 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 586 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ 2753 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔



قومی دارالحکومت دہلی کی حالت بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ دہلی میں اب تک 8470 افراد متاثر ہوئے ہیں اور نو مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے اور 3045 افراد کے علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔  یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4534 تک ہو گئی ہے اور 125 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 2580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3902 افراد اس کی گرفت میں آئے ہیں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے، 2072 افراد اب تک اس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 2377 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 215 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 768 صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1414 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں اس وبا سے 34 انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ، وہیں 950 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں ۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2205 اور کرناٹک میں 987 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 48 اور 35 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرکز کے زیر ِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 983 ہو گئی ہے اور 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 11 ،بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ اور اڈیشہ میں تین تین، ہماچل پردیش اور آسام میں دو دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
First published: May 15, 2020 12:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading