ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں کورونا کے متاثرین ایک کروڑ ایک لاکھ سے زائد، مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے زیادہ

عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 29, 2020 12:14 PM IST
  • Share this:
دنیا میں کورونا کے متاثرین ایک کروڑ ایک لاکھ سے زائد، مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے زیادہ
علامتی تصویر

جنیوا / نئی دہلی/ بیجنگ۔ عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،01،17،326 ہوگئی ہے جبکہ 5،01،281 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔


ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19،459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 5،48،318 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کورونا وائرس سے 380 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16،475 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2،10،120 فعال کیسز ہیں اور اب تک 3،21،723 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 25،48،617 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،25،803 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 13،44،143 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 57،622 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


روس میں بھی کووڈ 19 وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور یہاں6،33،563 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک 9،060 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 3،12،640 افراد اس وبا سے متاثراور 43،634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو اور چلی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرین کی تعداد 2،79،419 ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 9317 ہوچکی ہے۔ چلی میں اب تک 2،71،982 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5509 ہے۔ آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 2،48،770 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28،343 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔یہاں اب تک 2،40،310 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،378 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،22،669 ہوگئی ہے اور 10،508 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو فرانس سے آگے نکل گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،16،852 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 26،648 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،99،476 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جہاں اب تک 2،02،955 افرادوبا کی زد میں آچکے ہیں ، اور 4،118 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1،97،239 ہوگئی ہے اور 5097 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا موت کے کوئی نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 1،94،693 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8،968 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ چین، جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملا تھا وہاں اب تک 84،757 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4،641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9732 ، کینیڈا میں 8582 ، نیدرلینڈ میں 6124 ، سویڈن میں 5280 ، ایکواڈور میں 4429 ، سوئزرلینڈ میں 1962 ، آئرلینڈ میں 1735 اور پرتگال میں 1564 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
First published: Jun 29, 2020 12:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading