ہوم » نیوز » عالمی منظر

كووڈ-19: دنیا بھر میں 43.15 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر، 2.95 اموات

سي ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 12:48 PM IST
  • Share this:
كووڈ-19: دنیا بھر میں 43.15 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر، 2.95 اموات
ادھر آج دو مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے ایک 55 سالہ شخص کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کل رات ہوئی اور دوسرے مریض کی موت چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر میں ہوئی۔

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک 43 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2.95 لاکھ سے زائد متاثرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 43،15،586 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،95،523 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ 50 ہزار سے زائد کے کیسز کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 78،003 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2549 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک کورونا کے 26،235 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔


سي ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں 13،90،250 افراد متاثر ہیں اور 84،106 ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ كووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ یہاں اب تک 2،42،271 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 2212 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31106 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،22،104 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین میں کورونا سے 228691 افراد متاثر ہیں جبکہ 27104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔




اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،929 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،78،184 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27074 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 171306 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7634 افراد ہلاک ہو گئے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 229705 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33186 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی میں کورونا سے اب تک 141475 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3894 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 112725 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6783 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے برازیل میں 12400، بیلجیم میں 8843، ہالینڈ میں 5562، کینیڈا میں 5209، سویڈن میں 3460، میکسیکو میں 4220، سوئٹزرلینڈ میں 180، آئر لینڈ میں 1488 اور پرتگال میں 1175 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
First published: May 14, 2020 12:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading