ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19 Vaccination: کورونا کے خلاف جنگ میں پڑوسی ملکوں کی مدد کرے گا ہندستان، کل سے شروع ہو گی سپلائی

بدھ کو بنگلہ دیش کو 20 لاکھ مفت ویکسین ڈوز بھیجی جائیں گی۔ یہ ویکسین ڈوز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ویکسین کووی شیلڈ کی ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق، ہندستان یہ ویکسین ڈوز خیر سگالی اقدام کے طور پر بھیج رہا ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو ویکسین ڈوز کاروباری بنیاد پر دی جائے گی۔

  • Share this:
COVID-19 Vaccination: کورونا کے خلاف جنگ میں پڑوسی ملکوں کی مدد کرے گا ہندستان، کل سے شروع ہو گی سپلائی
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ میں ہندستان نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسینیشن (Vaccination) پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ صرف چار دن میں ہی لاکھوں صحت کارکنان کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے کہا کہ عالمی برادری کی صحت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہندستان کو ایک مضبوط اور بھروسے مند ساتھی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کل سے کئی ملکوں کے لئے کورونا ویکسین کی سپلائی شروع ہو گی اور آنے والے دنوں میں اس پر اور زیادہ عمل ہو گا۔


اسی ضمن میں بدھ کو بنگلہ دیش کو 20 لاکھ مفت ویکسین ڈوز بھیجی جائیں گی۔ یہ ویکسین ڈوز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ویکسین کووی شیلڈ کی ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق، ہندستان یہ ویکسین ڈوز خیر سگالی اقدام کے طور پر بھیج رہا ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو ویکسین ڈوز کاروباری بنیاد پر دی جائے گی۔ نیوز 18 پر پہلے بھی یہ رپورٹ شائع کی جا چکی ہے کہ ہندستان نے بنگلہ دیش کو شروعاتی ویکسین ڈوز مفت میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس سے پہلے پیر کو ذرائع کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ملک کو 1 کروڑ مفت ویکسین ڈوز مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ ویکسین ڈوز سیرم انسٹی ٹیوٹ فیشیلٹی کے تحت مہیا کرایا جائے گا۔


ٹیکہ کاری کے بعد بہت کم لوگوں میں نظر آئے سائڈ ایفیکٹ


حکومت نے منگل کو کہا کہ کووڈ۔19 سے بچاو کے لئے ٹیکہ لینے والے کل لوگوں میں سے 0.18 فیصد میں ہی سائڈ ایفیکٹ دیکھنے کو ملا جبکہ 0.002 فیصد لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا جو کہ بہت کم سطح ہے۔ نیتی آیوگ کے رکن (صحت) وی کے پال نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے بعد سنگین مسئلہ اب تک دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ٹیکے محفوظ ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 19, 2021 09:56 PM IST