ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Covid-19 Vaccine: ممتا بنرجی کا اعلان۔ مغربی بنگال میں سبھی کو مفت دی جائے گی کورونا کی ویکسین

مغربی بنگال میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ممتا کا یہ فیصلہ بیحد اہم مانا جا رہا ہے۔ ویکسین مفت میں دینے کے فیصلے کو لے کر ممتا بنرجی نے سرکاری فرمان بھی جاری کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ان دنوں ویکسین لگانے کو لے کر ڈرائی رن کئے جا رہے ہیں۔

  • Share this:
Covid-19 Vaccine: ممتا بنرجی کا اعلان۔ مغربی بنگال میں سبھی کو مفت دی جائے گی کورونا کی ویکسین
ممتا بنرجی کی فائل فوٹو

کولکاتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (West Bengal Chief Minister Mamta Banerjee) نے کورونا کی ویکسین (Covid-19 Vaccine) کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ریاست میں لوگوں کو کورونا کی ویکسین مفت میں دی جائے گی۔ حکومت اس کے لئے سبھی سطح پر انتظام کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ ملک بھر میں 16 جنوری سے کورونا کی ویکسین لگے گی۔ ویکسی نیشن کے ابتدائی مرحلوں میں پہلے صحت اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔ ایک اندازہ کے مطابق، ان کی تعداد تقریبا 3 کروڑ ہے۔



مغربی بنگال میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ممتا کا یہ فیصلہ بیحد اہم مانا جا رہا ہے۔ ویکسین مفت میں دینے کے فیصلے کو لے کر ممتا بنرجی نے سرکاری فرمان بھی جاری کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ان دنوں ویکسین لگانے کو لے کر ڈرائی رن کئے جا رہے ہیں۔

3 کروڑ لوگوں کو مفت میں ویکسین

پچھلے ہفتے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا تھا کہ 3 کروڑ فرنٹ لائنرس کو یہ ویکسین مفت میں ملے گی۔ ملک کے باقی عوام کو کیا اس کے لئے پیسے دینے ہوں یا نہیں اس کو لے کر فی الحال تصویر واضح نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت یہ طئے کرے گی کہ کیا وہ اپنے لوگوں کو مفت میں ویکسین دے گی یا پھر اس کے لئے پیسے لئے جائیں گے۔

ویکسین کی قیمت

کہا جا رہا ہے کہ ایسٹراجینیکا اور آکسفورڈ یونیورسیٹی کی کورونا ویکسین کے لئے حکومت کو فی خوراک تقریبا 3-4 ڈالر خرچ کرنے ہوں گے۔ حکومت تین کروڑ فرنٹ لائن اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ٹیکہ لگانے کے لئے 6.6 کروڑ خوراکیں دے گی۔ اس کے لئے کمپنی سے پہلے ہی سودا طئے ہو چکا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بازار میں اس کی قیمت 6-8 ڈالر ہو گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 10, 2021 01:23 PM IST