کورونا ویکسین کیلئے کرانا ہوگا رجسٹریشن ، مرکزی حکومت نے بتایا پورا پروسیس
مرکزی وزارت برئے صحت نے کورونا ویکسین سے معتلق پوچھے جارہے سوالات کی ایک فہرست بنائی تھی ، جس پر ایک ایک کرکے جواب دیا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ جس کو بھی ٹیکہ لگوانا ہے ، اس کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 18, 2020 11:26 PM IST

کورونا ویکسین کیلئے کرانا ہوگا رجسٹریشن ، مرکزی حکومت نے بتایا پورا پروسیس ( علامتی تصویر )
گزشتہ نو ماہ سے کورونا وائرس کے سائے میں زندگی گزار رہے لوگوں کو اب ویکسین کی امید ہے ۔ لوگ امید کررہے ہیں کہ ویکسین کے ساتھ اس وبا کے برے دور کا خاتمہ ہوگا ۔ اب وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ کورونا ویکسینیشن مرضی پر منحصر ہوگا ، جس کو بھی ٹیکہ لگوانا ہے ، اس کو آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ دراصل وزارت نے کورونا ویکسین سے متعلق پوچھے جارہے سوالات کی فہرست بنائی تھی ، جس پر ایک ایک کرکے جواب دیا گیا ہے ۔
وزارت نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مرضی کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ حالانکہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ویکسین کا پورا ڈوز لیں ۔ اس سے آپ خود کو بیماری سے دور رکھ سکیں گے اور ساتھ ہی اس کے پھیلنے سے دوسروں کو بھی بچا سکیں گے ۔ وزارت نے بتایا ہے کہ کئی ویکسین اپنے فائنل اسٹیج کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ بھارت بایوٹیک ۔ آئی سی ایم آر سمیت چھ ویکسین کا ذکر کیا گیا ۔
ویکسین کتنی محفوظ ہے ، اس سوال کے جواب میں وزارت نے کہا ہے کہ کوئی بھی ویکسین ریگولیٹری اتھاریٹی کی منظوری کے بعد ہی لوگوں کو دی جائے گی ۔ تحفظ سے متعلق سبھی معیارات پورے کئے جائیں گے ۔ حالانکہ دیگر ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے بھی کامن سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں جیسے بخار ، درد وغیرہ ۔ دو ڈوز میں دی جانے والی ویکسین 28 دنوں کے وقفہ پرلینی ہوگی ۔
ریاستوں کو ویکسین سے متعلق سائیڈ افیکیٹ کو لے کر بھی تیار رہنے کی تاکید