ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس ویکسین سے فوری طور پر نہیں تبدیل ہوگی دنیا ، ماہرین نے دی اب یہ نئی وارننگ

دنیا بھر کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے متعلق بیماری اس ویکسین کے آنے کے فورا بعد ختم نہیں ہوگی ۔ لہذا یہ امید کرنا کہ کوئی معنی نہیں رکھتا ہے کہ معاشرتی تفریق ختم ہوجائے گی یا ماسک لگانا ختم ہوجائے گا ۔

  • Share this:
کورونا وائرس ویکسین سے فوری طور پر نہیں تبدیل ہوگی دنیا ، ماہرین نے دی اب یہ نئی وارننگ
کورونا وائرس ویکسین سے فوری طور پر نہیں تبدیل ہوگی دنیا ، ماہرین نے دی اب یہ نئی وارننگ

اس وقت پوری دنیا میں صرف ایک ہی بات کی چرچا ہورہی ہے اور وہ ہے کووڈ 19 ویکسین ۔ عام شہریوں سے لے کر بڑے لیڈران تک ہر کوئی اس کا منتظر ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کب آئے گی ۔ ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ویکسین اپنے آخری مرحلہ میں ہے ۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اس ویکسین کے آجانے کے بعد دنیا میں فوری طور پر تبدیلی آجانے کے امکانات اب تقریبا ختم ہوگئے ہیں ۔


واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون کے مطابق ممکنہ طور پر کورونا کا خطرہ بڑھ جانے کا امکان ہے ۔ اگر اس وقت کی جانے والی بنیادی نگہداشت کو بھی نظرانداز کردیا گیا ، اس امید میں کہ کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور تمام خطرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔


دنیا بھر کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے متعلق بیماری اس ویکسین کے آنے کے فورا بعد ختم نہیں ہوگی ۔ لہذا یہ امید کرنا کہ کوئی معنی نہیں رکھتا ہے کہ معاشرتی تفریق ختم ہوجائے گی یا ماسک لگانا ختم ہوجائے گا ۔ اس کے برعکس دنیا بھر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ پروفیسر جوناتھن گراڈ کا کہنا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی ایک ماہر انجیلہ راسموسن کا بھی خیال ہے کہ اس کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


ادھر ڈبلیو ایچ او کے ڈٓائریکٹر ڈٓاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین دنیا کے کئی حصوں میں اپنی تیسرے مرحلے میں ہیں ۔ کلینیکل ٹرائل کیا جارہا ہے ۔ ہم سبھی کو امید ہے کہ موثر ویکسین دستیاب ہوجائے گی جو لوگوں کو وائرس سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ لیکن ابھی کیلئے یہ جادو کی چھڑی کی طرح کام نہیں کرے گا اور شاید کبھی نہیں ۔


ادھر دنیا بھر کے کئی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایک مرتبہ ویکسین آجانے کے بعد بھی اس کو سبھی لوگوں تک پہنچنے میں طویل عرصہ لگے گا ۔ شاید کئی سال لگ سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ٹیکہ کا اثر فوری طور پر واضح نہیں ہوسکتا ہے ۔ کسی بھی ویکسین کو اپنا اثر دکھانے میں کچھ مہینے لگتے ہیں اور اس وقت تک وائرس کا خطرہ برقرار رہے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading