ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

احمدآباد میں 172کوروناوائرس پازیٹو خواتین نے دیا بچوں کو جنم، 44 نومولود بچے بھی نکلے متاثر

بتایا جارہا ہے کہ احمدآباد میں الگ۔الگ اسپتالوں میں 172 کوروناوائرس پازیٹو (Corona positive) پائی گئیں۔ یہاں کے سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر خواتین نے جن بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
احمدآباد میں 172کوروناوائرس پازیٹو خواتین نے دیا بچوں کو جنم، 44  نومولود بچے بھی نکلے متاثر
علامتی تصویر

احمدآباد: گجرات کے احمدآبا میں کوروناوائرس پازیٹو کے خوفناک معاملے سامنے آئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ احمدآباد میں الگ۔الگ اسپتالوں میں 172 کوروناوائرس پازیٹو (Corona positive) پائی گئیں۔ یہاں کے سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر خواتین نے جن بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔

نو بھارت ٹائمس میں چھپی ایک خبر کے مطابق سول استال میں گائیناکولاجی اینڈ آبسٹیٹرکس ڈپارٹمینٹ کے ہیڈ ڈاکٹر امت مہتا نے بتایا کہ خواتین اس بات کو لیکر کافی فکرمند ہیں کہ ان کے بچے محفوظ رہ پائیں گے یا نہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 90 خواتین کی ڈلیوری کی گئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر کیس میں خواتین کوروناوائرس پازیٹو پائی گئیں۔ حالانکہ ان یں سے 30 سے بھی کم کیس میں بچے کوروناوائرس پازیٹو (Corona positive) نکلے۔

ایس وی پی اسپتال میں گزشتہ دو مہینوں میں 70 خواتین کو ڈلیوری کی جاچکی ہے۔ اس میں سے 15 بچے کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹر پارول شاہ نے بتایا کہ سوائن فلو جیسی متاثرہ بیماریوں کے موازنے میں کورونا پازیٹو خواتین بہتر ترقی سے اس کا مقابلہ کررہی ہیں۔ کوروناوائرس پازیٹو خواتین میں سے صرف ایک خاتون کو سانس لینے میں دقت ہوئی جبکہ دیگر سبھی خواتین خود ہی ری کور ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹر مہتا کے مطابق ماں سے بچے میں وائرل انفیکشن کے ٹرانسفر کی پہچان ورٹیکل ٹرانسمشن کت طور ر ہوئی۔ اس معاملے میں مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

ندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے نئے مریضوں نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزارت صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8380 نئے معاملے اور 193 مریضوں کی جان گئی۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 142 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو کورونا کے 7,964 نئے معاملے ملے تھے جبکہ 265 مریضوں کی جان گئی تھی۔

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 89995 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 5164 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 86983 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ایک غیر ملکی اپنے وطن لوٹ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک دن میں 2,940 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 99 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نئے مریض آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 65,168 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کووڈ-19 سے موت کے اب تک آئے کل 5164 معاملوں میں سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں آئے ہیں، جن کی تعداد 2,197 ہے، اس کے بعد گجرات میں 1007، مدھیہ پردیش میں 343، دہلی میں 416، مغربی بنگال میں 309، اترپردیش میں 201، راجستھان میں 193، تمل ناڈو میں 160، تلنگانہ میں 77 اور آندھرا پردیش میں 60 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک میں اب تک 48 لوگوں کی انفیکشن سے موت ہوچکی ہے، وہیں پنجاب میں 4 اور جموں وکشمیر میں 28 اموات ہوئی ہیں۔
First published: May 31, 2020 09:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading