ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: مالیگاؤں میں 40 پولیس اہلکار کوروناپزیٹو، کنٹینمینٹ زون میں کررہے تھے ڈیوٹی

مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ مالیگاؤں میں 40 پولیس اہلکار کورونا پازیٹو (mumbai police Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سارے پولیس والے شہر کے کنٹینمینٹ زون میں ڈیوٹی کررہے تھے۔ مالیگاؤں کوروناوائرس کے نئے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

  • Share this:

گزشتہ 24 میں یہاں کووڈ 19 کے82 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مالیگاؤں میں کوروناپازیٹو مریضوں کی تعداد کل 258 ہوگئی ہے۔

مسلسل بڑھ رہے ہیں اعداد و شمار

آپ کو بتادیں کہ اس درمیان مہاراشٹر کا بارامتی ضلع کورونا سے زاد ہوگیا ہے۔ یہاں اب کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ اس بات کی جانکاری نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ٹویٹ کرکے دی۔ حالانکہ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹو کی تعداد دس ہزار کے پاس پہچ گئی ہے۔ پورے مہاراشٹر میں کل 733 علاقوں کو (Restricted Area) قرار دیا یا ہے جبکہ اب تک تقریبا دیڑھ لاکھ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

دھاراوی میں حالات خراب۔

وہیں ممبئی کے دھاروای میں کورونا وائرس کے 25 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک 369 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہارشٹر کے ٹھانے ضلع کے کلیان میں بیس دن کے ایک بچے میں کووڈ -19 پایا گیا ہے۔ کے ڈی ایم سی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجو لوانگرے نے بتایا کہ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں اس بچے سمیت کم از کم چھ لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ اس علاقے میں کورونا وائرس کے معاملے 162 ہوگئے ہیں جبکہ تین مریضوں کی موت ہو گئ ہے۔
First published: May 01, 2020 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading