ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر:بانڈی پورہ،کپواڑہ کویڈ -19کےریڈہاٹ خطے ،1شخص کی،سزا بھگت رہاہے کپواڑہ

متاثرین افراد کی کل تعداد پہنچی 368 ،14نئے معاملوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل

  • Share this:

جموں کشمیر میں 14 نئے معاملوں کے ساتھ کویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 368 ہوگئی ہے۔ پیر کی شام تک جو 14 نئے معاملے سامنے آئے ان میں سے 7 بانڈی پورہ سے ،2 کپواڑہ سے اور 5 کا تعلق اننت ناگ سے ہئے۔بانڈی پورہ میں پیر کو مثبت پائے گئے سات افراد کا تعلق گنڈ جہانگیر علاقہ کے ایک ہی خاندان سے ہئے جن میں تین بھائی شامل ہیں۔گنڈ جہانگیر میں کرونا وائرس کا تانڈو تیز تر ہوتا جارہا ہے ۔بانڈی پورہ میں مثبت پائے گئے کل 91 معاملوں میں سے 42 کا تعلق گنڈ جہانگیر سے ہیے۔ اس علاقہ میں سات اپریل کو ایک شخص کی موت کے سات وائرس نے دستک دی اور پھر کچھ دنوں کے اندر پورے علاقہ کو لپیٹ میں لے لیا۔



یہاں پر کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن معاشرہ میں پھیل گیا ہے کیونکہ اب ضلع کے 13 تک وایریس پھیل گیا ہئے اور لوگ خوف زدہ ہیں ۔کپواڑہ میں پیر کو سامنے آئے دو معاملوں کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے جن میں سے سب زیادہ تعداد مقام شاہ ولی علاقہ سے ہے۔ یہاں پر ایک شخص نے اپنی ٹریول ہسٹری چھپائی اور جب تک پولیس نے اسےکورنٹاین مرکز تک پہنچایا تب تک وہ کافی انفیکشن پھیلا چکا تھا ۔اس شخص کے کویڈ پازیٹیو آنے کے بعد یہاں جب محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ٹیسٹنگ شروع کی تو پایا کہ یہ پورا علاقہ وائرس کی زد میں آچکا ہیے۔ اب آئے دن یہاں سے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں حکومت اب کویڈ ہاٹ سپاٹس میں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروانے کی کررہی ہئے تاکہ تیزی سے پھیل رہے انفیکشن پر روک لگائی جاسکے۔
First published: Apr 21, 2020 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading