کورونا متاثرین کا علاج کرتے ہوئے خود متاثر ہوئے ڈاکٹر توصیف، بولے، کیسے لڑیں کورونا سے جنگ: دیکھیں ویڈیو
کورونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس کا اثر ان ڈاکٹروں پر بھی پڑرہا ہے جو متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔ ایسے ہی ایک ڈاکٹر توصیف ہیں۔ لکھنؤ کے کے جی ایم یو کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر توصیف کورونا متاثرین کے علاج کے دوران خود بھی متاثر ہوگئے تھے۔ لیکن اس کے بعد بھی فون کے ذریعے ہی اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے رہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 11, 2020 06:47 PM IST
کورونا مخالف جنگ اور لاک ڈاون کے دوران معاشرے میں طرح طرح کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کورونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس کا اثر ان ڈاکٹروں پر بھی پڑرہا ہے جو متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔ ایسے ہی ایک ڈاکٹر توصیف ہیں۔ لکھنؤ کے کے جی ایم یو کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر توصیف کورونا متاثرین کے علاج کے دوران خود بھی متاثر ہوگئے تھے۔ لیکن اس کے بعد بھی فون کے ذریعے ہی اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے رہے۔ کورونا متاثر ہونے کے بعد دو مہینے سے وہ اپنے اہل خانہ سے نہیں مل پائے تھے۔ منگل کو وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے اور اس دوران انہوں نے تفصیلی جانکاری دی کہ کیسے اس مہلک مرض سے بچا جاسکتا ہے۔
وہیں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے مد نظر یوپی کے پندرہ اضلاع کے 92مقامات کو ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ان میں سے شہر لکھنؤ بھی ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعدا دکو گھروں تک ترک محدود کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 7,447 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں اب تک 239 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے متاثر642 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس وائرس نے مہاراشٹر ریاست میں سب سے زیادہ کہرام مچایا ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔آپ کو بتا دیں تمل ناڈوں میں اس وقت مریضوں کی تعداد 911 تک پہنچ کئی ہے۔ تو وہی دارالحکومت دہلی میں یہ تعداد 903 ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد سولہ لاکھ 77 ہزار کے پارہوگئی ہے۔1لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بیلجیم میں کورونا سے 3 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 600 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ی من میں بھی کورونا نے دستک دے دی ہے۔ حکومت کے کنٹرول والے علاقے میں پہلا کورونا معاملہ سامنے آیا ہے۔