ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

كووڈ-19: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2958 معاملے، 126 کی موت، 50 ہزار کے قریب معاملے

ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2020 11:27 AM IST
  • Share this:
كووڈ-19: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2958 معاملے، 126 کی موت، 50 ہزار کے قریب معاملے
ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئی دہلی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 126مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1694 ہو گئی ہے۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 49391 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1456 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد14183 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔


کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 984 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 15525 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 34 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 617 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2465 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6245 ہو گئی ہے اور 49 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔



قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد سے اب تک کل 5104 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد اب بھی 64 ہی ہے جبکہ اب تک کل 1468 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 3158 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے 12 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد89ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 508 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4058 ہو گئی اوراب تک 31 افراد کی اس ریاست میں موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب ابتک 3049 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 176 ہو گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے ۔ کورونا سےچھ مزید افراد کی موت کے ساتھ ابھی تک ہلاک شدگان افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 987 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1096 ہو گئی اور اب تک کل 29 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کیرالہ میں اس مدت میں مزید دو نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے ریاست میں متاثرین کی تعداد 502 ہوگئی ہے جبکہ چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 1717 اور کرناٹک میں 671 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 36 اور 29 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 741 ہے اور آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 140، پنجاب میں25 ،ہریانہ میں چھ ،بہار میں چار، جھارکھنڈ میں تین ہماچل پردیش میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ، اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
First published: May 06, 2020 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading