ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملات کی تیز رفتاری نے ریاست کی معیشت کو تباہ کردیا ہے لیکن اس کے باوجود ممبئی اور ریاست مہاراشٹر میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں اضافے کا سبب کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو قراردیا جارہا ہے۔ ریاست میں کووڈ 19 کے مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسی کے چلتے 31 جولائی تک پابندیوں میں ہی شہریوں کو رہنا لازمی ہو گا ۔ اسکی تصدیق آج یہاں سرکاری ذرائع نے کی ہے ممبئی میں لاک ڈاؤن میں رعایت نہ دینے پر ادھو ٹھاکرے حامی ہے اس لئے 31 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔
موصولہ تازہ خبروں کے مطابق 31 جولائی کو مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں؟ اس پر ابھی باقاعدہ طور پر سرکاری اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن لاک ڈاؤن کو لیکر عوامی میں کافی تذبذب کا ماحول ہے۔ ریاست میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اب اسے مزید ایک ماہ کے لیے بڑھانے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق 31 جولائی کو مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا بلکہ مزید ایک ماہ یعنی 31 اگست تک بڑھا دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں سے زیادہ متاثرہ ریاست والی فہرست میں مہاراشٹر کا شمار ہے۔مشن بی گین اگین کے تحت غیر ضروری اشیاء کی آمدورفت پر ممبئی و اطراف اور میٹرپولیٹن ریجن میں پابندی عائد رہے گی۔ شاپنگ اور غیر ضروری کام کیلئے آمدورفت کیلئے ماسک اور سینیٹائزر سمیت دیگر اصولوں کی پاسداری ضروری ہوگی۔ آمدورفت میں دفتر جانے اور ضروری اشیاء دواؤں کی خریداری کیلئے کی اجازت دی جائیگی۔
ضروریاتِ زندگی دوکانیں۔ ای کامرس ایکٹی ویٹی، جاری انڈسٹری اور فوڈ ڈیلیوری کو بھی اجازت ملے گی ۔شاپنگ مال اور کامپلیکس کے علاوہ تمام دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلنے کی اجازت دی گئی ہیں۔
۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔