உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron in Delhi: دہلی میں اومیکرون کی دستک، LNJP اسپتال میں داخل ہوئے 12 مشتبہ مریض

    راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ 'اومیکرون' omicron variant کے 12 مشتبہ مریض پائے گئے ہیں۔ سبھی کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن LNJP اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ 'اومیکرون' omicron variant کے 12 مشتبہ مریض پائے گئے ہیں۔ سبھی کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن LNJP اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ 'اومیکرون' omicron variant کے 12 مشتبہ مریض پائے گئے ہیں۔ سبھی کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن LNJP اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ 'اومیکرون' omicron variant کے 12 مشتبہ مریض پائے گئے ہیں۔ سبھی کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن LNJP اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دو کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ دیگر کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد برطانیہ، ایک فرانس اور ایک ہالینڈ سے لوٹے تھے۔

      جمعہ کو دہلی میں 'اومیکرون' مشتبہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ جمعرات تک ایل این جے پی میں 8 مریض داخل تھے۔ تمام مریضوں کے نمونے جینوم سیکوئیسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ راجستھان کے جے پور میں جمعہ کو ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے رشتہ دار جنوبی افریقہ سے ہندستان آئے تھے۔ اس وقت ہیلتھ ورکرز نے خاندان کو گھر میں کورنٹائن کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی تمام نمونے جینوم سیکوئیسنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

      اس سے پہلے مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو معلومات دی تھی کہ کرناٹک میں نئے ویئرئنٹ کے دو ممکنہ معاملے پائے گئے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا، 'دو افراد کووڈ-19 کے اومیکرون ویریئنٹ مثبت پائے گئے ہیں۔ ایک شخص جس کی عمر تقریباً 66 سال ہے اور جنوبی افریقہ کا شہری ہے وہ واپس چلا گیا ہے۔ دوسرا ایک 46 سالہ ڈاکٹر ہے۔ اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

      : کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ B.1.1.529 اومیکرون (Omicron) دنیا کے سامنے ایک نیا مسئلہ بن کر کھڑا ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی Omicron پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کورونا کی یہ شکل اب ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے اومیکرون ویرینئٹ کے 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ کے دونوں کیس کرناٹک سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیسز 66 اور 46 سال کی عمر کے دو افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
      وزارت صحت نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 29 ممالک میں Omicron کے 373 کیسز درج ہو چکے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: