ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہاراشٹرمیں کورونا کا اثر : خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز اور11 ہلاکتیں

نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ، عملہ کے دو ممبران بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 06, 2021 12:19 PM IST
  • Share this:
مہاراشٹرمیں کورونا کا اثر : خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز اور11 ہلاکتیں
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا پھر پھیلنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1111 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی ہلاکتو ں کی اطلاعات ہیں

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا پھر پھیلنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1111 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی ہلاکتو ں کی اطلاعات ہیں۔حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خطہ مراٹھواڑہ میں یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔خطہ کے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع پربھنی میں 47 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع ناندیڑ میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع لاتور میں 108 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ،ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع بیڈ میں 95 اورضلع عثمان آباد میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



وہیں دوسری جانب مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں ’گے اورئی ‘ تعلقہ کے گڑھی میں واقع ایک نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ، عملہ کے دو ممبران بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔دوسری جانب کلکٹر روندر جگتاپ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔متاثرہ اسٹوڈنٹس کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے تمام طلبا ، اساتذہ ، عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 06, 2021 12:19 PM IST