ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کولکاتہ میں 2 دسمبر کو ہوگا کورونا وائرس ویکسین کا پہلا ٹرائل، TMC کے وزیر فرہاد حکیم کو دی جائے گی پہلی خوراک

کورونا وائرس ویکسین (coronavirus vaccine) ٹرائل کی پہلی خوراک ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریر فرہاد حکیم (TMC Minister Firhad Hakim) کو دی جائے گی ۔

  • Share this:
کولکاتہ میں 2 دسمبر کو ہوگا کورونا وائرس ویکسین کا پہلا ٹرائل، TMC  کے وزیر فرہاد حکیم کو دی جائے گی پہلی خوراک
علامتی تصویر

کولکاتہ: کووڈ19 وبا ( Covid-19 pandemic) کے بڑھتے خطرے سے ملک پریشان ہے لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین (coronavirus vaccine) کا انتظار ہے۔ بنگال میں بھی ہر دن کورونا وائرس مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے۔ اسی درمیان وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جہاں ریاست کے ہر گھر تک ویکسین پہنچانے کا اعلان کیا ہے، وہیں آئندہ کل کورونا وائرس ویکسین کا کولکاتا میں میں پہلا ٹرائل شہر کے بیلیا گھاٹا میں نائس اسپتال میں شروع ہوگا ۔ کورونا وائرس ویکسین (coronavirus vaccine) ٹرائل کی پہلی خوراک ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریر فرہاد حکیم (TMC Minister Firhad Hakim) کو دی جائے گی ۔


ریاستی فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی ٹرائل خوراک لینے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی سی ای ڈی کی انتظامیہ نے ریاستی وزیر کو یہ ویکسین لینے کی دعوت دی تھی جسے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے قبول کرتے ہوئے ویکسین لینے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ پرٹرائل کرنے سے بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہو گا تو میں اس کے لئے راضی ہوں میں اپنی زندگی کے بارے میں نہیں سوچتا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی 1000 ویکسین خوراک ٹرائل کے لئے حیدرآباد سے کولکاتا نائس اسپتال میں لایا گیا ہے یہ تیسرے مرحلے کی کورونا وائرس ویکسین ٹرائل ہے۔ ویکسین کو منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک محفوظ کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے این آئی سی ای ڈی کی سربراہ شانتا دتہ نے کہا کہ یہ تیسرے مرحلے کا ٹرائل ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک میں 26,000 افراد کو تیسرے مرحلے کی ٹرائل کے لئے خوراک دی جائے گی۔ ملک کے 24 اداروں کو اس کی ذمہ داری دی گئی ہیں ۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 01, 2020 10:35 PM IST