ہوم » نیوز » عالمی منظر

Corona Vaccine :اولین کورونا ویکسین کو عالمی تنظیم صحت نے دی منظوری

عالمی تنظیم صحت کی طرف سے مذکورہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب بیک وقت بہت سارے ممالک اسے استعمال کرنے کی منظوری دیں گے۔

  • Share this:
Corona Vaccine :اولین کورونا ویکسین کو عالمی تنظیم صحت نے دی منظوری
کورونا سے بچنے کی امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے ہنگامی عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) نے استعمال کی منظوری دے دی۔

کورونا سے بچنے کی امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے ہنگامی عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) نے استعمال کی منظوری دے دی۔یہ ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔ فائزروبائیو این ٹیک نے نومبر2020 کے وسط تک ویکسین کی کامیابی کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا تھا۔اس ویکسین کو منظوری دیتے ہوئے برطانیہ نے دسمبر 2020 کے آغاز میں اس کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی، جس کے بعد 8 دسمبر کو وہاں اس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد کینیڈا، سنگاپور، امریکا اور سعودی عرب سمیت یورپین یونین نے بھی گزشتہ ماہ دسمبر کے وسط تک مذکورہ ویکسین کی منظوری دیتے ہوئے اس کا استعمال بھی شروع کردیا تھا۔


ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری


عالمی تنظیم صحت کی طرف سے مذکورہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب بیک وقت بہت سارے ممالک اسے استعمال کرنے کی منظوری دیں گے۔عالمی ادارے نے ویکسین کی منظوری کو کورونا کی وبا کے خلاف اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کئی ممالک مذکورہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں گے۔۔


دنیا میں کورونا وائرس سے 18.17 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ویکسی نیشن کے آغاز کے درمیان اس موذی وبا کا پھیلنا جاری ہے اور اب تک اس مہلک وبا کے 18.17 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک جبکہ 8.34 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8،33،99،225 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 18 لاکھ 17 ہزار 531 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا دو کروڑ اور 3،45،736 افراد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ ہندوستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار 710 تک ہوچکی ہے جبکہ 98.83 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے فعال کیسز 2.54 لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1،48،994 ہوچکی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 01, 2021 11:43 PM IST