ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک گھنٹے میں مل جائےگی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ، یہاں جانئے کیسے۔۔۔۔

ڈی ایم میرٹھ کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں بےتحاشا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ایسے میں ضلع میں میڈیکل سہولیات کو اور بہتر کرنا ضروری ہے تاکہ نئے چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور اموات کو روکا جا سکے۔

  • Share this:
ایک گھنٹے میں مل جائےگی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ، یہاں جانئے کیسے۔۔۔۔
بڑی خبر ! ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 50 فیصد سے متجاوز

ملک میں کورونا انفیکشن (Coronavirus) کے بڑھتے خطرے نے شعبہ صحت سے وابستہ میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کو بھی خوف زدہ کر دیا ہے جسکا سیدھا اور بڑا  اثر پرائیویٹ میڈیکل خدمات پر پڑا ہے ان حالات میں ایسے معاملے بھی سامنے آ رہے ہیں جہاں کورونا انفیکشن  کے خطرے سے خوفزدہ  پرائیویٹ اسپتال اسٹاف کے علاج سے انکار کے بعد مریض کی موت ہو گئی۔ ایسے میں  ایمرجنسی میڈیکل خدمات کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ (coronavirus test ) کو ایک گھنٹے میں دینے کے لیے میرٹھ ضلع انتظامیہ نے ضلع اسپتال میں ٹرو نیٹ مشین سے کووڈ 19 ٹیسٹ کی شروعات کر دی ہے ساتھ ہی میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت کاروائی کو انجام دینے کے لیے آج ڈی ایم میرٹھ نے کے جی ایم یو کے او ایس ڈی کی موجودگی میں  تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ  ایک اہم میٹنگ کی اور احکامات جاری کیے۔

ڈی ایم میرٹھ کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں بےتحاشا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ایسے میں ضلع میں میڈیکل سہولیات کو اور بہتر کرنا ضروری ہے تاکہ نئے چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور اموات کو روکا جا سکے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے بلکہ انفیکشن کے بڑھتے معاملوں سے نمٹنے کے لئے مکمّل طور پر تیار رہا جائے ، ڈی ایم انل ڈھین گرا کے مطابق کورونا ٹیسٹ کو آسان بنانے کے ساتھ ہی رپورٹ کا جلد از جلد حاصل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وقت پر علاج شروع کیا جا سکے اور میڈیکل خدمات سے وابستہ اسٹاف کو بھی مطمئن کیا جا سکے۔

First published: Jun 09, 2020 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading