ہوم » نیوز » وطن نامہ

+Covid 19 Vaccination18: ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن شروع ہوتے ہی CoWin App سرور ٹھپ

1 مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ کورونا ٹیکہ لگوانے کیلئے بدھ کو کوون ایپ (CoWin App) پر رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع تو ہوا لیکن رجسٹریشن ہوتے ہی ایپ کا سرورس ڈاؤن ہو گیا ہے۔

  • Share this:
+Covid 19 Vaccination18: ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن شروع ہوتے ہی CoWin App سرور ٹھپ
کوون ایپ (CoWin App) پر رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع تو ہوا لیکن رجسٹریشن ہوتے ہی ایپ کا سرورس ڈاؤن ہو گیا ہے۔

Fights  Back India: ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہو ہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 18  سال کی عمر کے لوگوں کو بھی ویکسینیشن  (Vaccination) ڈرائیو میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  1 مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ کورونا ٹیکہ لگوانے کیلئے بدھ کو کوون ایپ (CoWin App) پر رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع تو ہوا لیکن رجسٹریشن ہوتے ہی ایپ کا سرورس ڈاؤن ہو گیا ہے۔


کوون ایپ (CoWin App) پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل

• پہلے اروگیا سیتو یا Cowin.gov.in ویب سائٹ کھولیں۔

• اپنا موبائل نمبر درج کریں اور OTP پر کلک کریں۔ اپنے موبائل نمبر پر موصول او ٹی پی درج کریں اور تصدیق والے بٹن پر کلک کریں۔

• اروگیا سیتو ایپ میں کو ون ٹیب پر جائیں اور حفاظتی ٹیکہ پر ٹیپ کریں۔
• اب ، رجسٹریشن کا صفحہ نظر آئے گا ، جہاں آپ کو فوٹو ID کی قسم ، نمبر اور اپنا پورا نام درج کرنا ہوگا۔ آپ کو صنف اور عمر بھی داخل کرنی ہوگی۔ آپ ڈرائیونگ لائسنس یا آدھار کارڈ کو فوٹو شناختی ثبوت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
• اب رجسٹر بٹن پر کلک کریں۔ ایک بار رجسٹریشن کے بعد ، رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیق کا پیغام بھیجا جائے گا۔ ویکسین لینے جاتے وقت آپ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
• اکاؤنٹ کی تفصیلات اندراج کے بعد ظاہر ہوں گی۔ ایک شخص پہلے داخل کردہ موبائل نمبر سے منسلک مزید چار افراد کا رجسٹریشن کرواسکتاہے۔
• رجسٹرڈ ناموں کی تفصیلات کے سامنے ، آپ کو ایک کالم نظر آئے گا جسے پر ایکشن لکھا ہوگا۔اس کے نیچے آپ کو ایک کیلنڈر کا آئیکن نظر آئے گا۔ شیڈول کرنے کے لئے اس پر کلک کریں۔
• اب تفصیلات درج کریں جیسے ریاست / UT ، ضلع ، بلاک اور پن کوڈ۔ ان تمام تفصیلات کو داخل کرنے کے بعد ، سرچ بٹن پر کلک کریں۔
• حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کی ایک فہرست آپ کے مقام کی بنیاد پر بتائی جائیگی۔ آپ ان میں سے کسی کو بھی منتخب کرسکتے ہیں اور پھر ان مراکز میں ویکسی نیشن کی تاریخوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر سلاٹ اور تاریخ کے آپشن دستیاب ہیں تو آپ اپنی سہولت کے مطابق ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد بک کے آپشن پر کلک کریں۔
• اب ایک پیج بکنگ کی تفصیلات دکھائے گا۔ اگر معلومات درست ہیں تو آپ کنفرم پر کلک کرسکتے ہیں یا اگر آپ کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو آپback بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔
• آخر میںAppointment Successfull صفحہ تمام تفصیلات دکھائے گا۔ آپ بھی ویکسی نیشن تفصیلات کی تصدیق ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔



اب تک 24ریاستوں نے 18 سے زیادہ عمر والے افرادکو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حسب ذیل میں ان ریاستوں کے نام بتائے گئےہیں

بہار
جھارکھنڈ
اتر پردیش
پنجاب
ہریانہ
مدھیہ پردیش
چھتیس گڑھ
سکم
بنگال
آسام
گوا
تمل ناڈو
تلنگانہ
آندھرا پردیش
کیرل
اوڈیشہ
دہلی
جموں وکشمیر
ہماچل پردیش
گجرات
مہاراشٹر
راجستھان
کرناٹک
اتراکھنڈ
• ریاست، ضلع، بلاک اور پن کوڈ کے ذڑیعے اپنی سہولیت کے مطابق ٹیکہ کاری سینتر پر سرچ کریں۔ اس کے بعد بک بٹن پر کلک کریں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر آپ کو میسیج ملے گا اس جانکاری کو ویکسینیشن سینٹر پر دکھانا ہوگا اسے ڈاؤن لوڈ کرنا نہ بھولیں۔ 
ہندوستان میں یکم مئی 2021 سے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی۔ جس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ویکسین دی جائے گی۔مرکز نے یہ اقدام اٹھایا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہندوستانی عوام کو ویکسین دی جائے اور وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔دنیا کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن مہم کے فیز III کا مقصد بھی آزادانہ طور پر ویکسین کی دستیابی کو بڑھانا اور ویکسین کی کوریج کو بڑھانا ہے۔فیز 1 16 جنوری 2021 کو شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) اور فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیوز) کے تحفظ کو ترجیح دی تھی۔اس کے بعد فیز II کا آغاز یکم مارچ اور یکم اپریل سے ہوا۔ جس میں سب سے زیادہ سینئر یعنی 45 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو بچانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔


کیاہے ویکسین کی قیمت؟

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیکہ کووی شیلڈ کی قیمت ریاستی سرکاروں کیلئے 400 روپے فی ڈوز اور پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے 600 روپے فی ڈوز ہوگی ۔ کمپنی کے سی ای او نے یہ بھی کہا کہ 150 روپے فی ڈوز کا موجودہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت کیلئے بھی قیمت 400 روپے فی ڈوز ہوگی ۔ بتادیں کہ ملک میں یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی جارہی ہے ۔

ادھر بھارت بایوٹیک کی قیمت ریاستی سرکاروں کیلئے 600 روپے فی ڈوز رکھی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے فی ڈوز قیمت 1200 روپے ہے ۔ کمپنی کے چیئرمین کرشنا ایم ایلا نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت بایوٹیک مرکزی سرکار کو 150 روپے کی قیمت میں ویکسین دے رہی ہے ۔ ایکسپورٹ کیلئے کمپنی نے ویکسین کی قیمت 15 سے 20 ڈالر کے درمیان میں رکھی ہے ۔

ہندوستان میں اب تک ہنگامی استعمال کی اجازت دو دیسی ویکسینوں کو دی جاچکی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے کووی شیلڈ اور بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین اور تیسری ویکسین بیرون ملک روس کی اسپورنک وی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 28, 2021 06:40 PM IST