ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس: IPL کولیکر آئی بڑی خبر، دہلی میں منعقد نہیں ہوگے میچ

ملک بھر میں کورونا وائرس (Corona Virus) کے بڑھتے معاملوں کے بعد دہلی حکومت (Delhi Government) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعے کو صاف کیا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) جیسے بڑی تعداد میں شائقین کی موجودگی والے کھیل کے انعقاد پر روک لگادی گئی ہے۔

  • Share this:

ملک بھر میں کورونا وائرس  (Corona Virus)  کے بڑھتے معاملوں کے بعد دہلی حکومت  (Delhi Government) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعے کو صاف کیا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ(Indian Premier League) جیسے بڑی تعداد میں شائقین کی موجودگی والے کھیل کے انعقاد پر روک لگادی گئی ہے۔ سسودیاکے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سوشل ڈسٹیسنگ بیحد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے حکم تک دہلی میں بڑے انعقاد، کانفرنس اور کھیل انعقاد پر پوری طرح سے پابندی لگادی گئی ہے۔ اس سے پہلے کرناٹک نے بھی آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مہاراشٹر نے آئی پی ایل (IPL) کے مقابلے کی ٹکٹ بکری پر پابندی لگادی۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آئی پی ایل کا پہلا میچ 30 مارچ کو ہونا تھا۔ یہ مقابلہ کنگس الیون پنجاب کے خلاف تھا۔ اس کے علاوہ کیپیٹلس کی ٹیم کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 10 اپریل کو رائل چیلنجرس بنگلور، 13 اپریل کو چنئی سپر کنگس، 19 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس، 3 مئی کو سن رائزرس حیدرآباد، 6 مئی کو ممبئی انڈینس اور 13 مئی کو راجستھان کا سامنا کرنا تھا۔

آئی پی ایل  (IPL) انڈین پریمئر لیگ (Indian Premier League)  کے موجودہ سیزن پر آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل سنیچر 14 مارچ کو ہونے والے میٹنگ  میں فیصلہ لے گی۔  اس میٹنگ میں طے کیا جائے گا کہ آئی پی ایل -13 ملتوی یوگا یا رد کیا جائے گا۔۔ یا پھر طے شدہ وقت پر خالی اسٹیڈٰم میں میچ کرانے پر اتفاق ہوگا۔

First published: Mar 13, 2020 01:52 PM IST