ہوم » نیوز » اسپورٹس

گانا گاکر کورونا وائرس سے لڑنا سکھا رہا ہے کرکٹ کا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچائی دھوم

براوو کے علاوہ نیوزی لینڈ کے گیند باز ایش سوڈھی نے ریپ گاکر اور ہندوستانی سلامی بلے باز شیکھر دھون نے نظم کے ذریعہ لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے ۔

  • Share this:
گانا گاکر کورونا وائرس سے لڑنا سکھا رہا ہے کرکٹ کا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچائی دھوم
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔ تصویر : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹویٹر ہینڈل ۔

کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے پوری دنیا لڑ رہی ہے ۔ ہر کوئی اس کا سامنا کرنے کیلئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر ڈیوین براوو گانا گاکر سبھی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس وبا سے لڑنے کیلئے موٹیویشنل سانگ وی ناٹ گیونگ اپ لانچ کیا ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔


انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اس گانے کو شیئر کریا ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 25 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ تقریبا پانچ لاکھ لاکھ اس سے متاثر ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

#WeNotGivingUp 🔥🔥🔥🎶🎶🇹🇹🇹🇹🙏🙏 @djb47brand the Champion brand


A post shared by Dwayne Bravo Aka Mr. Champion🏆 (@djbravo47) on Mar 27, 2020 at 6:27pm PDT





گانے میں براوو نے اپیل بھی کی ہے کہ اپنے تحفظ کا خیال رکھیں اور ضروری قدم اٹھائیں ۔ براوو کے علاوہ نیوزی لینڈ کے گیند باز ایش سوڈھی نے ریپ گاکر اور ہندوستانی سلامی بلے باز شیکھر دھون نے نظم کے ذریعہ لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے ۔

ہندوستانی کرکٹر بھی پیچھے نہیں

کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ہندوستانی کرکٹرس بھی بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ جہاں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہی سبھی سے گھر میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں ، وہیں سچن تیندولکر نے 50 لاکھ روپے کی مدد کرنے اعلان کیا ہے ۔
First published: Mar 28, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading