ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس کے خوف میں بھی گرل فرینڈ نتاشا کے ساتھ یہ کرتے نظر آئے ہاردک پانڈیا

پنکھڑی شرما نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کنال پانڈیا، ہاردک پانڈیا ان کی گرل فرینڈ نتاشا اسٹان کووچ نظر آرہے ہیں۔ سبھی آنکھوں پر چشمہ لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ پنکھڑی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ،"محفوظ رہیں، پازیٹو رہیں"۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے خوف میں بھی گرل فرینڈ نتاشا کے ساتھ یہ کرتے نظر آئے ہاردک پانڈیا
نتاشا ان دنوں ہاردک پانڈیا کے ساتھ وقت گزارتی دکھائی نظر آرہی ہیں اور کئی مرتبہ دونوں کی تصویریں بھی شیئر کرچکی ہیں

نئی دہلی: کورونا وائرس  (Corona Virus) کے سبب فی الحال ملک کے سبھی کرکٹ میچ رد کئے جاچکے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر بھائی ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya) اور کنال پانڈیا (Krunal Pandya)  ان کرکٹرس میں شامل ہیں جو ہر موقع کو اپنے انداز میں خاص بنا دیتے ہیں۔ ایسے مین کنال پانڈیا کی بیوی پنکھڑی شرما (Pankhuri Sharma) نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں پوری پانڈیا فیملی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

پنکھڑی شرما نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کنال پانڈیا، ہاردک پانڈیا ان کی گرل فرینڈ نتاشا اسٹان کووچ نظر آرہے ہیں۔ سبھی آنکھوں پر چشمہ لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ پنکھڑی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ،"محفوظ رہیں، پازیٹو رہیں"۔




 




View this post on Instagram




 

Stay Home Stay Positive 🙏🏻 #theQlife


A post shared by PankhuriSharmaPandya (@pankhuriisharma) on Mar 18, 2020 at 8:11am PDT





آپ کو بتادیں کہ ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)  چھ  ماہ بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے والے تھے۔ وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن اب انہیں واپسی کیلئے اور انتظار کرنا ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ دھرم شالا میں ہونا تھا حالانکہ بارش کے سبب وہ رد ہوگیا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ کی سیریز کو رد کر دیا گیا۔
وہیں یہ بھی بتادیں کہ کورونا وائرس کا اثر کھیل مقابلوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ ہندوستان میں آئی پی ایل مقابلہ ملتوی کردیا ۔اب یہ اپریل کے وسط سے شروع ہوگا۔ امریکہ میں بھی شہرہ آفاق کینٹکی ڈربی مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔یعنی ہورس ریس کے مداحوں کو کینٹکی ڈربی مقابلوں کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ روایتی طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں کینٹکی ڈربی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔پچھلی بار انیس سو پینتالیس میں ان مقابلوں کا انعقاد دوسری جنگ عظیم کے باعث مئی میں ہوسکا تھا۔ جرمن فوج کی خودسپردگی کے بعد جون میں یہ مقابلہ ہوا تھا۔
First published: Mar 19, 2020 03:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading