ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس: اس پاکستانی کرکٹر نے اٹھائے ہندستان پر سوال، کہا اسپتالوں کے پاس سہولیات نہیں

شعیب اختر نے ہندستان پر اس وائرس کے اثر کے بارے میں کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی والے ہندوستان میں اگر 2 سے 3 کروڑ لوگ اس کی زد میں آگئے تو اس ملک کے اسپتال کی اتنی صلاحیت بھی نہیں ہے کہ وہ دیکھ۔بھال کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم پاکستان میں اتنی آبادی نہیں ہے اور ابھی ان کے ملک میں معاملے بھی کم ہیں۔

  • Share this:
کورونا وائرس: اس پاکستانی کرکٹر نے اٹھائے ہندستان پر سوال، کہا اسپتالوں کے پاس سہولیات نہیں
وہیں اسکول ۔کالجس۔سنیما ہال۔چڑیا گھر اور دیگر عوامی بھیڑبھاڑ والے مقامات کو بند کر دیےگئےہیں۔

کورونا وائرس  (Corona Virus) کی وجہ سے پوری دنیا تھم گئی ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے بھی باہر نکلنے میں ڈر رہے ہیں۔ ہر روز اس کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ جہاں دنیا بھر میں اس سے تقریبا 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں ہندستان میں اس کے 80 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ چین (China) کے ہوبئی (Hubei) صوبہ کی راجدھانی ووہان(Wuhan)  سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس (coronavirus) نے پوری دنیاکو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ جس کا اثر کھیل پر بھی نظر آرہا ہے اور اسی وجہ سے سابق پاکستانی گیندباز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) چین پر کافی خفا ہیں۔ انہوں نے اہنے یوٹیوب چینل پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ ںہیں آتا کہ لوگ،کتے، بلی ، چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں؟ جب کھانے کیلئے اتنا کچھ ہے۔

اس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ یوں تو ڈاکٹر اسے  نارمل وائرل بتا تے ہیں لیکن اس کے سبب ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے اسے خطرناک وائرس کےت زمرے میں رکھاگیا ہے۔


شعیب اختر نے ہندستان پر اس وائرس کے اثر کے بارے میں کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی والے ہندوستان میں اگر 2 سے 3 کروڑ لوگ اس کی زد میں آگئے تو اس ملک کے اسپتال کی اتنی صلاحیت بھی نہیں ہے کہ وہ دیکھ۔بھال کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم پاکستان میں اتنی آبادی نہیں ہے اور ابھی ان کے ملک میں معاملے بھی کم ہیں۔

First published: Mar 14, 2020 01:51 PM IST