ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے متاثرسی آر پی ایف کے اسنپکٹرمحمد اکرام کے انتقال پرامت شاہ نےدکھ کا کیا اظہار

سی آر پی ایف کی جانب سے منگل کو یہ اطلاع دی گئی۔ فورس کے مطابق 55 سالہ جوان گزشتہ ہفتے وائرس سے متاثر ہوا تھا اور گزشتہ ہفتے ہی دہلی کے ایک اسپتال میں اسے علاج کیلئے داخل کرایا گیا اور اس کی موت ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2020 07:33 AM IST
  • Share this:
کورونا سے متاثرسی آر پی ایف کے اسنپکٹرمحمد اکرام کے انتقال پرامت شاہ نےدکھ کا کیا اظہار
مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناانفیکشن کی وجہ موت

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کی کوروناوائرس سے موت ہوگئی ہے۔سی آر پی ایف کی جانب سے منگل کو یہ اطلاع دی گئی۔ فورس کے مطابق 55 سالہ جوان گزشتہ ہفتے وائرس سے متاثر ہوا تھا اور گزشتہ ہفتے ہی دہلی کے ایک اسپتال میں اسے علاج کیلئے داخل کرایا گیا اور اس کی موت ہو گئی ہے۔


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناانفیکشن کی وجہ موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔55 سالہ انسپکٹر حسین کا کورونا انفیکشن کے سبب منگل کے روز انتقال ہوگیا۔امت شاہ نے حسین کی موت پر اظہار رنج کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹ کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خدمت اور داخلی سلامتی کے لئے ان کا تعاون ہم سب اہل وطنوں کو ترغیب دیتا ہے‘‘۔



وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کورونا انفیکشن سے لڑ رلے سب انسپکٹر اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے کافی غمگین ہوں۔ وہ آخری وقت تک کورونا وبا سے بہادری کے ساتھ لڑتے رہے۔ ملک کی خدمت اور داخلہ سکیورٹی کے لئے ان کا تعاون ہم سبھی اہل وطنوں کو ترغیب دیتا رہے گا‘‘۔

انہوں نے لکھا ’’میں نے پرسوں ہی سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے فون پر بات کرکے ان کا حال چال پتہ کیا تھا۔ ملک کے ایک بہادر جوان کو کھونا ہم سب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور مرکزی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔

اس سے قبل سی آر پی ایف نے اطلاع دی تھی کہ فورس کے ایک جوان ، جنہیں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا تھا اور دلی کے ایک اسپتال میں داخل تھے، ان کا انتقال ہوگیا ہے
First published: Apr 29, 2020 07:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading