ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر پر ماہرین نے کی احتیاط کی اپیل، لوگ گائیڈ لائن پر کریں عمل

کورونا (Covid-19 pandemic) کے بڑھتے معاملوں پر صحت سے جڑے ماہرین کیا کہہ رہے ہیں آخر کیسے کورونا وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

  • Share this:

کورونا (Covid-19 pandemic) کے بڑھتے معاملوں پر صحت سے جڑے ماہرین کیا کہہ رہے ہیں آخر کیسے کورونا وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔ کورونا صرف ایک وباء نہیں ہے ۔ ماہرین (CSIR Director General Shekhar C. Mande) کا کہنا ہے کہ ایسی جو وبا ہوتی ہے وہ لہروں میں آتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ ایسا ہے لوگ جلد ہی بھول جاتے ہیں کہ کیا ہوا تھا اور کیا نہیں، سب سے بڑی وجہ ہے کہ جب یہ چیز تھوڑی کم ہونے لگتی ہے تو ہم لاپرواہ ہو جاتے ہیں۔ لوگ پارٹیاں کرتے ہیں، گائیڈ لائن پر عمل نہیں کرتے، ویکسین نہیں لیتے لیکن لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھنا چاہئے اور ویکسین لیں۔ اس مہاماری کی وجہ سے پوری دنیا میں ہزاروں ۔لاکھوں بلکہ کروڑوں انسانوں کی موت ہوچکی ہے۔ لاکھوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے لوگ اپنوں کے آخری دیدار سے بھی محروم ہوگئے اورلاکھوں لوگ ہزاروں خواہشیں لئے دفن ہوگئے۔


بات کریں اگر صرف اپنے ملک ہندستان (Coronavirus in India) کی تو ملک میں کورونا کے معاملوں میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے اکیاسی ہزار چار سو چھیاسٹھ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار سو انہتر مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ اسی عرصے میں پچاس ہزار تین سو چھپن افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔۔ملک میں کورونا کے چھ لاکھ چودہ ہزار چھ سو چھیانوے ایکٹومعاملے ہیں۔۔جب کہ ابتک کورونا سے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو چھیانوے افراد کی موت ہو چکی ہے۔ادھر کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔۔اس مہم کے تحت چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔


کورونا ویکسین کو لیکر آج بھی سماج میں بہت سی غلط فہمیوں کا لوگ شکارہورہے ہیں اسلئے جتنی بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے کے لئے لوگوں کو آگے آنا چاہئے وہ نہیں آرہے ہیں ایسے میں مسلم مہاسنگھ کے ذمہ داران نے کورونا ویکسین کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کروانے کے لئے آج سبھی نے ناندیڑ میں ایک ساتھ کورونا ویکسین کا ٹیکا لگوایا اورعام لوگوں کو خاص طورپر مسلمانوں کو کورونا ویکسین کاٹیکا لگوانے کی اپیل کی۔اس موقع پر کارپوریشن کے عہدیداران نے بھی آگے بڑھ کر ٹیکا لگوایا۔کورونا سے بچنے کیلئے ہر ایک کو ٹیکا لگوانا ضروری ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 02, 2021 09:13 PM IST