ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا وائرس کی دہشت: راجدھانی بھوپال اور جبلپورمیں کرفیو کا نفاذ

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اب تک راجدھانی بھوپال اور جبلپور ہی دو ایسے شہر ہیں جہاں پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی دہشت: راجدھانی بھوپال اور جبلپورمیں کرفیو کا نفاذ
کورونا وائرس کی دہشت: راجدھانی بھوپال اور جبلپورمیں کرفیو کا نفاذ

بھوپال۔ کورونا وائرس کے خطرات سے بچنےکے لئے مدھیہ پردیش میں تمام طرح کی احتیاطی تدبیر کو اختیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے منترالیہ میں منعقدہ میٹنگ میں صوبہ کو کورونا وائرس کے خطرات سے پاک کرنے کے لئے کلکٹرس کو فری ہینڈ کرنے کے ساتھ راجدھانی بھوپال اور جبلپور میں کرفیو کے نفاذ کا حکم جاری کیا ہے۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اب تک راجدھانی بھوپال اور جبلپور ہی دو ایسے شہر ہیں جہاں پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان دونوں شہروں میں جہاں جراثیم کش ادویات کا نگر نگم کے ذریعہ پورے شہر میں چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے وہیں شہر میں آنے جانے والی گاڑیوں کو پوری طرح سے بند کردیا گیاہے۔ مدھیہ پردیش میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہ سات اشخاص کی نشاندہی ہوئی ہے اس میں سے ایک کا تعلق راجدھانی بھوپال سے اور باقی چھ کا تعلق سنسکار دھانی یعنی جبلپور سے ہے ۔




مدھیہ پردیش کے باون اضلاع میں سے پینتالیس اضلاع کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے وہیں دوسری جانب شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ اچانک چار روز کے لئے اسمبلی سیشن بلائے جانے پر سیاسی بحث بھی شروع ہو گئی ہے ۔ بی جے پی جہاں اس سیشن کو ضروری قرار دے رہی ہے وہیں کانگریس نے ایسے وقت میں کورونا وائرس کے خطرات کو لیکر غیر ضرور ی قرار دیا ہے۔
First published: Mar 24, 2020 02:44 PM IST