ہوم » نیوز » عالمی منظر

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی کوروناوائرس کی وجہ سے ہوئی موت؟ چرچا زوروں پر 

دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم (Dawood Ibrahim) کی کوروناوائرس (Coronavirus) کی وجہ سے موت کی اٹکلیں تیز ہوئی ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی موت کی خبریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ بتادیں

  • Share this:
انڈر ورلڈ ڈان  داؤد ابراہیم کی کوروناوائرس کی وجہ سے ہوئی موت؟ چرچا زوروں پر 
دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم (Dawood Ibrahim) کی کوروناوائرس (Coronavirus) کی وجہ سے موت کی اٹکلیں تیز ہوئی ہیں۔

نئی دہلی: دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم (Dawood Ibrahim) کی کوروناوائرس (Coronavirus) کی وجہ سے موت کی اٹکلیں تیز ہوئی ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی موت کی خبریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ بتادیں کہ جمعے کو داؤد ابراہیم اور اس کی اہلیہ مہ جبین (Mahzabeen)کے کورونا پازیٹیو (Corona positive) ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ کووڈ19 (COVID-19) سے متاثر ہونے کے بعد اسے اور اس کی اہلیہ کو کراچی کے ایک ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔


حالانکہ سوشل میڈیا پرداؤد کی کورونا سے موت کی خبریں بھی آنے لگی ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کتنی حقیقت ہے۔


بتادیں کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ ادھرخبر آئی کہ کراچی میں چھپے ہوئے انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم اور ان کی اہلیہ م جبین کو کورونا ہوگیا ہے اور دونوں کو کراچی کے ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ، داؤد کے بھائی انیس ابراہیم نے ان خبروں کو خارج کردیا۔ انیس ابراہیم نے دعوی کیا ہے کہ اس کا بھائی اور کنبہ کے تمام افراد پوری طرح سے صحت مند ہیں۔ بتادیں کہ انیس ابراہیم اب داؤد کی کمپنی چلا رہے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان میں کافی وقت سے داود ابراہیم اپنی فیملی کے ساتھ چھپ کر رہ رہا ہے۔ ہندوستان نے کئی بار اس بات کے پختہ ثبوت بھی دیئے ہیں کہ داود ابراہیم پاکستان میں ہے، اس کے باوجود پاکستان اس بات کو ماننے سے انکار کرتا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی دستک داود ابراہیم کے گھرتک پہنچ گئی ہے۔ داود ابراہیم اور اس کی اہلیہ مہ جبیں میں کورونا کے اثرات ملے تھے۔ داود ابراہیم اور اہلیہ مہ جبیں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کے گھر میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔

کون ہے داود ابراہیم؟
دادو ابراہیم ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ داود ابراہیم 1993 میں ہوئے ممبئی بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور انڈرورلڈ ڈان ہے۔ انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، لیکن ان کی فیملی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ کیونکہ اس نے فیملی کو ہمیشہ لوگوں کی نظروں سے دور رکھا۔ داود ابراہیم کی اہلیہ کا نام مہ جبیں عرف زوبینہ زریں ہے۔ داود ابراہیم کے چار بچے تھے۔ تین بیٹیاں ماہ رخ، ماہرین اور ماریہ ہیں جبکہ ایک بیٹا ہے جس کا نام معین ہے۔
First published: Jun 06, 2020 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading