ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

داودی بوہرہ سماج کی جانب سے کووڈ ویکسین سینٹر "رائز ٹو ویکسین" مہم تمام مذاہب کے لوگ کیلئے مفت

داؤدی بوہرہ سماج نے بی ایم سی کی مدد سے اپنی مسجدوں کے احاطے میں کووڈ ویکسین سینٹرشروع کیا ہے جس سے ہر ایک کو فائدہ ہوگا۔

  • Share this:

مہاراشٹرا میں کورونا کو شکست دینے کے لئے حکومت کوششیں کررہی ہے تو دوسری طرف داؤدی بوہرہ سماج آگے آکر ہے کورونا کو شکست دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔ داؤدی بوہرہ سماج نے بی ایم سی کی مدد سے اپنی مسجدوں کے احاطے میں کووڈ ویکسین سینٹرشروع کیا ہے جس سے ہر ایک کو فائدہ ہوگا۔ اس مہم کو رائس ٹو ویکسن کا نام دیا گیا ہے.کورونا جیسی سنگین بیماری کو شکست دینے کے لئےداؤدی بوہرہ نے ایک بڑی پہل کی ہے۔


سوسائٹی کی جانب سے کمیٹی کے ذریعےمسجد کے احاطے میں کووڈویکسین سینٹر شروع کیا ہے جہاں ہر روز 400 سے زیادہ افراد ویکسین لے سکتے ہیں۔ محمدی مسجد میں شروع ہونے والی اس ویکسین سینٹر کے انچارج فخرالدین پالن پور والا نے بتایا کہ یہ ویکسین سینٹر کسی ایک سماج کے لئے نہیں بلکہ کسی بھی ذات اور مذہب کے لوگ ویکسین سینٹر میں آکر ویکسین لے سکتے ہیں۔




بوہرہ سماج کے ذریعہ شروع کئے گئےاس ویکسین سینٹر کا افتتاح این سی پی لیڈر سپریاسلے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت ، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ ، کانگریس کے مقامی ایم ایل اے امین پٹیل اور بی جے پی کے رکن اسمبلی راہل نارویکر کے ہاتھوں عنل میں آیا۔ سیاسی پارٹیوں کےلیڈروں نےبوہرہ سماج کے تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بوہرہ سماج کے اس ویکسین سینٹر میں مفت ویکسین دیا جائے گا. اس بیماری سے لڑنے کے لئے اس سماج نےبہت سارے انتظامات کئےہیں جس میں ویکسین سینٹر ، کووڈکیئر سینٹر ، سیفی ایمبولینس سینٹر جیسی سہولیات کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ تاکہ دنیا سے اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔کرونا بیماری سے جیتنے کے لئے لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ، داؤدی بوہرہ سماج کی یہ پہل قابل ستائش ہے.اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا ، جو ویکسین حاصل کرنے کے لئے کئی طریقوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 31, 2021 08:58 PM IST