ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونے والی بات کو DCGI نے بتایا بکواس ، کہا : 110فیصد ہے محفوظ

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ڈاکٹر وینوگوپال جی سومانی کہا کہ ویکسین کے سائیڈ افیکٹ بالکل دوسری ویکسینوں کی طرح ہیں۔ اس سے ہلکا بخار ہونا، ہلکا درد اور الرجی ہونا عام بات ہے۔ ڈی سی جی آئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونا سراسر بکواس بات ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 03, 2021 03:18 PM IST
  • Share this:
کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونے والی بات کو DCGI  نے بتایا بکواس ، کہا : 110فیصد ہے محفوظ
کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونے والی بات کو DCGI نے بتایا بکواس، کہا : 110فیصد ہے محفوظ

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ڈاکٹر وینوگوپال جی سومانی نے آج کہا کہ ملک میں جن دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دی گئی ہے وہ 110 فیصد محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر سومانی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اگر کسی ویکسین کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق کوئی بھی تشویشات ہوگی تو، اسے کبھی منظور نہیں دی جائے گی ۔


انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے سائیڈ افیکٹ بالکل دوسری ویکسینوں کی طرح ہیں۔ اس سے ہلکا بخار ہونا، ہلکا درد اور الرجی ہونا عام بات ہے۔ ڈی سی جی آئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونا سراسر بکواس بات ہے۔




قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو آج باضابطہ طور پر منظوری مل گئی ہے ، جس سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر وینو گوپال جی سومانی نے آج اس بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔ انہوں نے بتایاکہ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نےبھارت بایو ٹیک کی کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیلڈ کے ہنگامی استعمال سے سلسلے میں کی گئی اپنی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی شفارشات کو منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر سومانی نے بتایاکہ سی ڈی ایس سی او کی اس کمیٹی میں کئی موضوعات شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے جمعہ اور ہفتے کے روز میٹنگ کی تھی اور اپنی تین سفارشات پیش کی تھیں۔ ان سفارشات میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیئے جانے اور ایک تیسرے مرحلے کے معیار کے تجربے کے لئے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو منظوری دیئے جانے سے متعلق تھی۔ ان تینوں سفارشات کو منظوری دی ہے۔

کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری کا ڈبلیو ایچ او نے خیرمقدم کیا

ادھر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کے سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈز کنٹرولر آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت میں مشرقی ایشیاء خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کا فیصلہ قابل خیرمقدم ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو سب سے پہلے منظوری ہندوستان میں دی گئی ہے ۔ ہندوستان کا یہ فیصلہ اس خطے میں کورونا کے خلاف جنگ کو تقویت دے گا ۔ ڈاکٹر کھیترپال نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں آبادی کے گروپوں کے ٹیکہ کاری کے ساتھ دیگرطبی اقدامات پر عمل کرنے اورعوامی شمولیت سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 03, 2021 03:18 PM IST