ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا پھر بے قابو ، وزیر اعلی ادھو نے کہا : لاک ڈاون پر دو تین دن میں فیصلہ

مہاراشٹر میں بدھ کو کورونا وائرس کے اس سال ایک دن میں سب سے زیادہ 13659 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 2252057 ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا پھر بے قابو ، وزیر اعلی ادھو نے کہا : لاک ڈاون پر دو تین دن میں فیصلہ
مہاراشٹر میں کورونا پھر بے قابو ، وزیر اعلی ادھو نے کہا : لاک ڈاون پر دو تین دن میں فیصلہ

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ دو تین دن کے اندر لیا جاسکتا ہے ۔ مہاراشٹر میں بدھ کو کورونا وائرس کے اس سال ایک دن میں سب سے زیادہ 13659 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 2252057 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے افسر نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ 54 مزید مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 52610 ہوگئی ہے ۔ اس کے بعد ہی اب مانا جارہا ہے کہ لاک ڈاون کے فیصلہ کو موخر کررہی ادھو سرکار اب فیصلہ لے سکتی ہے ۔


ریاست میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو کورونا وائرس انفیکشن کے 13395 معاملات سامنے آئے تھے ۔ اس کے بعد سے کورونا کے یومیہ معاملات میں گراوٹ دیکھی جارہی تھی ۔ بدھ کو 9913 لوگوں کے شفایاب ہونے کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 2099207 ہوگئی ہے ۔


ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 99008 ہے ۔ ممبئی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 337134 ہوگئی ہے اور پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11515 تک پہنچ گئی ہے ۔


ناسک کمشنریٹ احاطے میں حکم امتناعی نافذ

ادھر مہاراشٹر کے ناسک شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ناسک پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے بدھ 10 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کمشنریٹ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کا نفاذ بدھ کی نصف شب سے شروع ہوگیا ہے۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن 31 مارچ تک ویلڈ رہے گا۔ مسٹر پانڈے نے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 11, 2021 05:30 PM IST