ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعلیٰ کیجریوال بولے۔ روزانہ کئے جا رہے 18 ہزار ٹیسٹ، اسپتالوں میں 7000 بیڈ ابھی بھی خالی

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی شرح میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
وزیر اعلیٰ کیجریوال بولے۔ روزانہ کئے جا رہے 18 ہزار ٹیسٹ، اسپتالوں میں 7000 بیڈ ابھی بھی خالی
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

نئی دہلی۔ قومی دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس (Corona virus) کے بڑھتے انفیکشن کے مدنظر جانچ میں تیزی لائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind kejriwal) نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی شرح میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے پانچ ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوتے تھے اور اب اٹھارہ ہزار ٹیسٹ روزانہ کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی میں ابھی بھی سات ہزار COVID-19 بیڈ خالی ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ 6 ہزار کورونا انفیکشن کے مریض اسپتالوں میں بھرتی ہیں جبکہ بارہ ہزار کا گھر کے اندر ہی علاج چل رہا ہے۔


وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ یہ وقت لڑنے جھگڑنے کا نہیں ہے۔ ہم لوگ کورونا کو جیتنے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ چین سے دو جنگیں لڑ رہے ہیں۔ بتا دیں کہ لداخ سرحد پر چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ ہوئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے پھیلاو کے لئے بھی چین کو ذمہ دار مانا جا رہا ہے۔



وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ابھی 25 ہزار لوگ کورونا انفیکشن سے دوچار ہیں۔ ایک ہفتے میں ایک ہزار فعال کیسیز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیب ٹیسٹنگ میں گڑبڑیاں کر رہی تھیں۔ ان پر کارروائی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اینٹی جن ٹیسٹ بھی مرکزی حکومت کی مدد سے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائلڈ یا بغیر علامت والے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر کیا جاتا ہے۔ روز ہماری ٹیم ایسے لوگوں کا ہیلتھ اپ ڈیٹ لیتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں صلاح بھی دیتی ہے۔ وہیں، آکسیجن کی بات پر کیجریوال نے کہا کہ جو کورونا مریض گھر میں آئیسولیٹ ہیں، انہیں حکومت آکسسی پلس میٹر دے گی۔ لیکن دس دن اسے اپنے گھر پر رکھئے۔ لیکن ٹھیک ہونے کے بعد اسے واپس کر دیجئے۔
First published: Jun 22, 2020 02:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading