Covid-19: دہلی میں کورونا نے پھر پکڑی رفتار، 1100 سے زیادہ معاملات آئے سامنے، دو کی موت
Covid-19: دہلی میں کورونا نے پھر پکڑی رفتار، 1100 سے زیادہ معاملات آئے سامنے، دو کی موت
Delhi Covid-19 Update : قومی راجدھانی دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے معاملات بڑھنے لگے ہیں۔ کورونا کے مریضوں میں اچانک اضافے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے معاملات بڑھنے لگے ہیں۔ کورونا کے مریضوں میں اچانک اضافے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق منگل کو دہلی میں کورونا وائرس نے گزشتہ کئی دنوں کے ریکارڈ توڑ دئے۔ دہلی میں آج کورونا وائرس کے معاملات ایک ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1118 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ انفیکشن سے 2 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 500 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 3177 ہے۔
بتادیں کہ 11 جون کو دہلی میں ہی کورونا کے 795 معاملات سامنے آئے تھے۔ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 2247 ہوگئی تھی ۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی شرح بڑھ کر 4.11 فیصد ہوگئی تھی۔ اس دوران 556 مریض صحت یاب ہوئے تھے۔ تب دہلی میں 1360 مریض ہوم آئیسولیشن میں تھے جب کہ دہلی کے اسپتالوں میں کل 92 مریض داخل تھے۔
#COVID19 | Daily cases in Delhi cross 1000; 1118 cases, 500 recoveries and 2 deaths reported in the last 24 hours.
وہیں اگر پورے ملک کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے 6,594 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ۔ اس سے ایک دن پہلے انفیکشن کے 8,084 کیس درج کئے گئے تھے ۔ اسی کے ساتھ اب کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 695 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,035 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ اس کے ساتھ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد چار کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 370 ہو گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی نے منگل کے روز یہ جانکاری۔ وزارت نے بتایا کہ منگل کی صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار 360 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔