உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کا قہر، 10 دنوں میں 7 ہزار کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھی اچھال

    Covid-19: دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کا قہر، 10 دنوں میں 7 ہزار کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھی اچھال

    Covid-19: دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کا قہر، 10 دنوں میں 7 ہزار کیسیز، انفیکشن کی شرح میں بھی اچھال

    Delhi Covid-19 Latest Update : ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط میں کوتاہی نہ برتیں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام مناسب پروٹوکول پر عمل کریں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 10 دنوں میں کووڈ-19 کے 7,100 سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط میں کوتاہی نہ برتیں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام مناسب پروٹوکول پر عمل کریں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یومیہ معاملات میں اضافہ کے درمیان انفیکشن کی شرح بھی 7 جون کو ریکارڈ کی گئی 1.92 فیصد سے بڑھ کر 15 جون کو 7.01 فیصد ہو گئی ہے ۔

      بدھ کے روز دہلی میں ایک مہینے میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ 1,375 کیسز درج ہوئے تھے، جب کہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی تھی ۔ 10 مئی کو دہلی میں 4.38 فیصد انفیکشن کی شرح کے ساتھ 1,118 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور ایک مریض کی موت ہوئی تھی ۔ وہیں 8 مئی کو دہلی میں 5.34 فیصد انفیکشن کی شرح کے ساتھ 1,422 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ماہرین نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر سے کیا انکار


      دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ شیئر کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی تعداد 6 جون کو 247 کیسز سے بڑھ کر 15 جون کو 1,300 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عرصہ کے دوران کل 7,175 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس مدت میں یومیہ معاملات میں یہ تقریباً 450 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان میں کووڈ۔19 کی چوتھی لہرآئے گی؟ پانچ ریاستوں میں مرکز نےکی پیش گوئی


      مختلف بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے مناسب پروٹوکول پر عمل کریں، خاص طور پر ماسک پہنیں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز کریں اور دیگر حفاظتی اقدامات کریں ۔ تاہم ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں ۔ گزشتہ ہفتہ ماہرین نے کہا تھا کہ قومی دارالحکومت میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیچھے لوگوں کا احتیاطی تدابیر میں کمی کرنا اور تعطیلات کے موسم میں سفر کرنا اہم وجہ ہے۔

      آر ایم ایل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایل شیروال نے کہا ہے کہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: