ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کی دوسری لہر شدید ترین اور تیز، COVID-19 Reinfection پر ڈاکٹر اتُل گوگیا نے بتائی اہم باتیں

کورونا کے کیس میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ اسی کے درمیان آئی سی ایم آر کی ایک رپورٹ آئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی رپورٹ کے مطابق کورونا ری اینفیکشن کا خطرہ ہندستان میں بڑھتا جا رہا ہے۔ اس موضوع پر سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹر نے اس بارے میں خاص جانکاریاں دیں۔

  • Share this:

کورونا ایک عالمی وباء ہے۔جس نے کروڑوں گھر تباہ کر دئیے۔لاکھوں انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگ در بدر ہونے پرمجبور ہوئے۔ ایک سال کے دوران کورونا کی رفتار میں تھوڑی کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن کورونا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر سے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ اور کورونا کے کیس میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ اسی کے درمیان آئی سی ایم آر کی ایک رپورٹ آئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی رپورٹ کے مطابق کورونا ری اینفیکشن ( COVID-19 Reinfection) کا خطرہ ہندستان میں بڑھتا جا رہا ہے۔ اس موضوع پر سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹر نے اس بارے میں خاص جانکاریاں دیں۔


ملک بھر میں کورونا نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سات سو چھتیس نئے معاملے درج کیے گئےہیں۔جبکہ چھ سو تیس مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انسٹھ ہزار آٹھ سو چھپن مریض کورونا کو مات دیکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔مجموعی طور پرپورے ملک میں ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ سے زائد معاملے سامنے آچکے ہیں۔جبکہ ایک کروڑ سترہ لاکھ بانوے ہزار ایک سو پینتیس افراد نے کورونا کی جنگ میں فتح پائی ہے۔

ایسے میں ملک کی کئی ریاستوں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔کہیں نائٹ کرفیو تو کچھ ریاستوں نے کئی شہروں میں سخت لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔۔لیکن کورونا کے کیسزمیں کمی نہیں آرہی تو ایسے میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا پابندیاں کارگرثابت ہورہی ہیں یا نہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 07, 2021 08:23 PM IST