کووڈ۔19اپڈیٹ: دہلی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ماہ سیرو سروے کرائے گی
پہلے سیرو سروے میں دہلی کی 23.48 فیصد آبادی کے کورونا کی زد میں آنے کا انکشاف ہوا تھا۔ یہ سیرو سروے 27 جون سے 10 جولائی کے بیچ ہوا تھا۔
- UNI
- Last Updated: Jul 22, 2020 02:26 PM IST

کووڈ۔19اپڈیٹ: دہلی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ماہ سیرو سروے کرائے گی
نئی دہلی۔ دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے اور ریاستی حکومت ہر ماہ وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیرو سروے کرائے گی۔ کورونا سے جنگ جیت کر پھر سے وزارت صحت کا کام کاج سنبھالنے کے بعد آج وزیر صحت ستیندر جین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے۔ جین نے دہلی میں کورونا وائرس کے کل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری پہلے سیرو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ایک چھوٹی آبادی اس وبا سے متاثر اور صحتیاب بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ سیرو سروے کرایا جائے گا۔ اگلا سروے یکم سے پانچ اگست تک ہوگا۔
Delhi government has decided to conduct sero surveillance every month. It will be done from the 1st till 5th of every month: Delhi Health Minister Satyendra Jain. #COVID19 pic.twitter.com/GwYoJyjTkm
— ANI (@ANI) July 22, 2020
اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں اوسطا 23.48 فیصد لوگوں میں آئی جی جی یعنی ’امیونوگلوبلین جی اینٹی باڈیز‘ پائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں یہ اینٹی باڈی عام طور پر وائرس کے تقریبا دو ہفتوں کے بعد پایا جاتا ہے اور وہ کورونا وائرس سے صحتمند ہونے کے بعد بھی رہتا ہے۔سروے میں دہلی کے لوگوں کے تعاون کی بھی تعریف کی گئی ہے۔