چھٹھ پوجا کی اجازت مانگنے پر ہائی کورٹ نے کہا۔ تہوار منانے کے لئے زندہ رہنا ضروری
غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے عوامی جگہوں پر چھٹھ پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد پوجا کی اجازت کے لئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 18, 2020 04:35 PM IST

چھٹھ پوجا کی اجازت مانگنے پر ہائی کورٹ نے کہا۔ تہوار منانے کے لئے زندہ رہنا ضروری
نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کے بڑھتے کیس کے پیش نظر دہلی میں عوامی مندروں، گھاٹوں (Ghat) اور میدانوں میں چھٹھ پوجا کی اجازت دئیے جانے سے دہلی ہائی کورٹ (Delhi High Court) نے انکار کر دیا ہے۔ ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ تہوار کے لئے زندہ رہنا ضروری ہے۔ غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے عوامی جگہوں پر چھٹھ پوجا (Chhath Puja) کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد پوجا کی اجازت کے لئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔
اس سال چھٹھ تہوار 18 نومبر سے 21 نومبر تک منایا جائے گا۔ 18 نومبر کو اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامی حکام کو چھٹھ تہوار سے پہلے اپنے علاقوں کے مذہبی اور سماجی لیڈروں اور چھٹھ پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
پچھلے سال 565 جگہوں پر ہوئی تھی پوجا
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ فعال کیسز 1876 کا اضافہ ہوا ہے ۔ قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد اب 42,004 ہو گئی ہے۔ اسی دوران یہاں مزید 99 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7812 ہو گئی ہے جبکہ 4.45 لاکھ سے زائد مریض ابھی تک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔