ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہائی کورٹ نے کی اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش، کہا۔ کورونا وبا سے نمٹنے میں دہلی حکومت کا نظام ہوچکا ہے ناکام

دہلی ہائی کورٹ نے کی دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے میں دہلی حکومت کا نظام پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔

  • Share this:

دہلی ہائی کورٹ نے کی دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے میں دہلی حکومت کا نظام پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت پر سے بھروسہ ہل گیاہے۔عدالت نے کہا کہ اگر دہلی حکومت حالات کو سنبھال نہیں پارہی ہے تو بتائے ہم مرکزی حکومت سے حالات سے نمنٹے کو کہیں گے۔ عدالت نے دہلی حکومت کو آکسیجن کی صحیح الاٹمنٹ کرنے کی دی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آکسیجن کی کالابازاری کے خلاف کاروائی کرے۔دہلی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ آکسیجن نہیں ہے اور ہمیں ایک سو کمرے دئے جارہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے تو دہلی سرکار سے بیڈ دینے کے لئے کہا ہی نہیں ۔ عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت یہ گدوں کی طرح برتاؤ کرنے کا نہیں ہے۔


وہیں وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا کے حالات کو لے کر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس دوران ملک میں آکسیجن کی دستیابی ، دواوں اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ملک میں آکسیجن کی سپلائی بڑھانے کیلئے کام کررہے امپاورڈ گروپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔


گروپ نے وزیر اعظم مودی بتایا کہ ریاستوں کو آکسیجن کا الاٹمنٹ بھی بڑھا گیا ہے ۔ ملک میں گزشتہ سال اگست میں 5700 میٹرک ٹن ایل ایم او کا پروڈکشن ہورہا تھا ، جو اب بڑھ کر 8292 میٹرک ٹن ہوگیا ہے ۔ اپریل کے آخر تک یہ 9250 میٹرک ٹن ہونے کی امید ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی کہ وہ ریاستوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے کام میں ریاستی سرکاروں کی پوری مدد کریں ۔ وزیر اعظم کو اس دوران آکسیجن ایکسپریس ریلوے سروس اور انڈین ائیرفورس کے ذریعہ آکسیجن ٹینکر کی ڈھلائی کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔


میڈیکل سہولیات اور کورونا انتظام کو لے کر بنے امپاورڈ گروپ نے ملک میں آئی سی یو اور بیڈ بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی سرکاروں کی سبھی ایجنسیاں کورونا انتظامات کی سبھی گائیڈلائنس پر عمل کریں ۔

بتادیں کہ مرکزی وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں ایک دن میں کورونا کے جتنے معاملات سامنے آئے ہیں ، ان میں 69 فیصد سے زیادہ مہاراشٹر ، اترپردیش اور دہلی سمیت 10 ریاستوں سے ہیں ۔ وزارت صحت نے کہا کہ میں ایک دن میں تین لاکھ 23 ہزار 144 نئے معاملات پائے جانے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر ایک کروڑ ، 76 لاکھ ، 36 ہزار 307 ہوگئی ہے ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 28, 2021 12:29 AM IST