உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: بڑھتے معاملات کے درمیان ڈپٹی سی ایم نے کہا : دہلی میں 90 فیصد متاثرین وہ جنہیں بوسٹر ڈوز نہیں لگی

    Covid-19: بڑھتے معاملات کے درمیان ڈپٹی سی ایم نے کہا : دہلی میں 90 فیصد متاثرین وہ جنہیں بوسٹر ڈوز نہیں لگی

    Covid-19: بڑھتے معاملات کے درمیان ڈپٹی سی ایم نے کہا : دہلی میں 90 فیصد متاثرین وہ جنہیں بوسٹر ڈوز نہیں لگی

    Delhi Coronavirus: دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ اور خاص طور پر پازیٹیویٹی کی شرح بہت تیزی سے بڑھنے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ اور خاص طور پر پازیٹیویٹی کی شرح بہت تیزی سے بڑھنے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی سی ایم سسودیا نے منگل کو کہا کہ کورونا کی بوسٹر ڈوز لینے والے لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت نے بوسٹر ڈوز کی ویکسینیشن کی رفتار بڑھا دی ہے۔ سسودیا نے محکمہ صحت کے سینئر افسران اور ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ویکسینیشن کو تیز کرنے کے لئے میٹنگ کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی


      اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لینے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے 90 فیصد کورونا سے متاثرہ مریض ایسے ہیں جنہوں نے ویکسین کی صرف دو ڈوز لی ہیں ۔ وہیں ویکسین کی تیسری ڈوز لینے کے بعد صرف 10 فیصد لوگ ہی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ جو لوگ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لینے والے لوگ کورونا انفیکشن سے زیادہ محفوظ ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کو منانے میں لگی کانگریس،صدر کے الیکشن میں تاخیر کا امکان!


      وہیں دہلی میں 24 گھنٹوں میں نئے کورونا متاثرین کی تعداد 917 رہی۔ انفیکشن کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہوئی۔ اگرچہ یہ تعداد گزشتہ 15 دنوں کے مقابلے میں بہت کم تھی، لیکن پریشان کن اعداد و شمار انفیکشن کی شرح تھی، جو 19.20 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ محکمہ صحت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 1566 افراد نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی اور شفایاب ہوئے۔ اب ایکٹیو کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 6867 رہ گئی ہے۔

      ہیلتھ بلیٹن کے مطابق منگل کو دہلی میں آئے ان نئے معاملات کے ساتھ کل متاثرین تعداد بڑھ کر 19,86,739 ہو گئی ہے اور اب تک 26,392 مریض انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق پیر کو کئے گئے 4,775 نمونوں کی جانچ میں 917 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: