ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔19: شاہین باغ مظاہرے میں نومولود۔ چھوٹے بچوں کی موجودگی پر درج ہوئی شکایت

  • Share this:
کووڈ۔19: شاہین باغ مظاہرے میں نومولود۔ چھوٹے بچوں کی موجودگی پر درج ہوئی شکایت

کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے خطرے کے مد نظر شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہی خواتین پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ یہ سوال خاص کر ان بچوں اور نومولود بچوں کو لیکر زیادہ اٹھ رہے ہیں جنہیں لیکر ان کی مائیں CAA  کے خلاف مظاہرہ میں شامل ہونے شاہین باغ آتی ہیں۔ اس بابت گزشتہ منگل کو بچّوں کے حقوق  تحفظ کے لئے قَومی کمیشن (National Commission for Protection of Child Rights (NCPCR) میں ایک شکایت درج کرائی گئی۔ اس میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر اور خطرے کو دیکھتے ہوئے شاہین باغ میں بچوں کی موجودگی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ کسی بھی حالت میں 50 سے زائد افراد کو عوامی پروگراموں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے عوامی پروگراموں کے انعقاد کی این او سی (NOC )  نہیں ملنے جارہی ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتادیں ہیں کہ ایک نوزائیدہ جو اپنی والدہ کے ساتھ آیا تھا اس کی دو ماہ قبل موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بھی  شاہین باغ میں بچوں کے ساتھ مظاہرہ کرنے کص یبکد میں سوالات اٹھے تھے۔






دہلی کے چڑیا گھر میں بھی کورونا وائرس کے اثر کو دیکھتے ہوئے دہلی کے نیشنل جیولوجیکل پارک کو بھی 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سی بی ایس ای CBSE  نے بورڈ امتحانات کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسی کے مطابق ،ہر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امیدوار ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھے ہوں اور کھانسی چھینکنے والے امیدواروں کو ماسک مہیا کرایا جائے۔
First published: Mar 18, 2020 10:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading