تبلیغی مرکز (Tablighi Markaz) کے صدرمولانا سعد (Maulana Saad)کوروناپازیٹو نہیں ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو مولانا سعد کے کوروناوائرس ٹیسٹ (Corona Test)کی رپورٹ نگیٹو (coronavirus negative) آئی ہے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی آرہی ہے کہ مولانا سعاد دہلی کے ذاکر نگر علاقے میں ہی ہیں۔ نجی ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا سعد کا ہیلتھ چیک اپ کرتی ہے۔ وہیں یوپی میں رہنے والے مولانا سعد کے دو رشتے دار کوروناپازیٹو(Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ دونوں رشتے دار بھی مرکز سے آئے تھے۔
جانکاروں کی مانیں تو مولانا سلمان، مولانا سعد کے سسر ہیں۔ سسر کے سمدھی کے دو چھوٹے بھائیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یہ دونوں شخص بھی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں رکے تھے۔ اب ایک دن پہلے ان کے متاثر ہونے کی خبر آئی ہے۔ اس خبر کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے سہارنپور کے مفتی علاقے کو سیل کرادیا ہے۔ اب کسی کو بھی اس علاقے میں آنے۔جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
اس لئے آسانی سے مل جائے گی جماعتیوں کی لوکیشن
ذرائع کی مانیں تو دہلی میں تبلیغی مرکز سے جڑے جماعتیوں کی تلاش کرنا اب مشک نہیں ہوگا۔ جماعتی گھر میں ہو یا مسجد میکں ان کی جانکاری آسانی سے مل جائے گی۔ دہلی حکومت کی 13 ٹیم اب دہلی کے ہر محلے اور کالونی میں کورونا متاثر کو تلاشنے کیلئے نکل رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔