ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

 کوروناوائرس سے مرنے والے الگ دفنائے جائیں گے، دہلی وقف بورڈ نے بنایا  Covid-19 قبرستان

بورڈ نے محکمہ صحت کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی اسپتالوں کو یہ اطلاع کرے وہ اگر کسی کوروناوائرس پازیٹو کی موت ہوتی ہے تو وہ رنگ روڈ میں واقع جدید قرستان میں لاشوں کو دفن کرسکتا ہے۔

  • Share this:
 کوروناوائرس سے مرنے والے الگ دفنائے جائیں گے، دہلی وقف بورڈ نے بنایا  Covid-19 قبرستان
بورڈ نے محکمہ صحت کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی اسپتالوں کو یہ اطلاع کرے وہ اگر کسی کوروناوائرس پازیٹو کی موت ہوتی ہے تو وہ رنگ روڈ میں واقع جدید قرستان میں لاشوں کو دفن کرسکتا ہے۔

دہلی: کوروناوائرس (Coronavirus)سے مرنے والوں کو دفنانے میں آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے دہلی وقف بورڈ (Delhi Waqf Board)  نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وقف بورڈ نے دہلی کے ایک قبرستان (Graveyard) کو COVID-19 قبرستان کانام دیا ہے۔ اس قبرستان میں کوروناوائرس سے  مرنے والوں کو دفنایا جائے گا۔ بورڈ نے اس بارے میں دہلی کے محکم صحت کو بھی ایک خط لکھ ک یہ جانکاری دی ہے۔ وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع کی کمی کی وجہ سے لوگ کورونا سے مرنے والوں کو قبرستان میں دفنانے نہیں دے رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس طرح کی پریشانی دوسری ریاست میں بھی آرہی ہے۔


دہلی وقف بورڈ نے کورونا سے مرنے والوں کو دفنانے کی پریشانی کو دور کرے ہوئے رنگ روڈ پر ملینیم پارک کے پاس جدید قرستان کے نام سے مشہور قبرستان کو کووڈ19قبرستان بنایا ہے۔ یہاں کسی بھی علاقے سے کورونا وائرس پازیٹو مریض کی لاش کو دفنایا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے محکمہ صحت کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی اسپتالوں کو یہ اطلاع کرے وہ اگر کسی کوروناوائرس پازیٹو کی موت ہوتی ہے تو وہ رنگ روڈ میں واقع جدید قرستان میں لاشوں کو دفن کرسکتا ہے۔


ذرائع کے مطابق تو دہلی میں تبلیغی مرکز سے جڑے جماعتیوں کو تلاشنا اب مشکل نہیں ہوگا۔ جماعتی گھر میں ہو یا مسجد میں ان کی جانکاری آسانی سے مل جائے گی۔ دہلی حکومت کی 13  ہزار ٹیمیں اب دہلی کے ہر محلے اور کالونی میں کورونا متاثر کو تلاشنے کے لئے نکل رہی ہیں۔


First published: Apr 16, 2020 10:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading