உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ-19: دہلی کا ایک اور علاقہ Corona Free، دیکھیں کون سے علاقے کنٹینٹمینٹ زون سے ہوئے بار

    نئی دہلی: کورونا وائرس (COVID-19)  کو لیکر دہلی ریڈ زون میںہے۔ اس کے پیش نظر بیشتر علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے مد نظر اب دہلی میں واقع کئی علاقوں کو کنٹینمنٹ کی فہرست سے  باہرنکالا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وائرس (COVID-19)  کو لیکر دہلی ریڈ زون میںہے۔ اس کے پیش نظر بیشتر علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے مد نظر اب دہلی میں واقع کئی علاقوں کو کنٹینمنٹ کی فہرست سے  باہرنکالا جا رہا ہے۔ اسی تسلسل میں ہری نگر علاقہ کےC-105 علاقے کو آج ڈی۔کنٹینڈ  قرار دیا گیا۔ یعنی  اب اس علاقے میں کوروناوائرس (COVID-19) کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی میں ابھی تک کل 20 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون کی فہرست سے باہرکیا گیا ہے۔ مشرقی دہلی ، جنوب مشرقی ، مغربی دہلی ، وسطی اور نئی دہلی کے متعدد علاقوں کو کنٹینمنٹ زون کی فہرست سے باہر کرچکی ہے۔

      قابل غور ہے کہ کورونا وائرس وبا  (Coronavirus) کے درمیان وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) نے پانچویں مرتبہ قوم سے خطاب کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون چار نئے ضابطے والا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ پوری طرح سے نئے رنگ و روپ والا اور نئے ضابطوں والا ہوگا ۔ ریاستوں سے ملے مشوروں کی بنیاد پر لاک ڈاون چار کی معلومات آپ کو 18
      وزیر اعظم نے کہا کہ سائنسداں بتاتے ہیں کہ کورونا طویل عرصہ تک ہماری زندگی کا حصہ بنا رہے گا ، لیکن ہم اپنی زندگی کو اس تک ہی محدود ہونے نہیں دیں گے ۔ ہم ماسک پہنیں گے اور دو گز کی دوری پر عمل کریں گے ، لیکن اپنے اہداف کو متاثر ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے ہمیں لوکل مارکیٹ چین کی اہمیت بھی سمجھادی ہے ۔ لوکل صرف ضرورت ہی نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے ۔ لوکل کو ہمیں اپنی زندگی کا منتر بنانا ہی ہوگا ۔

      انہوں نے کہا کہ آپ کو جو گلوبل برانڈس نظر آتے ہیں ، وہ بھی کبھی لوکل تھے ، لیکن جب وہاں کے لوگوں نے انہیں اپنایا اور انہیں قبول کیا تو وہ لوکل سے گلوبل بن گئے ۔ ایسے میں آج سے ہر ہندوستانی کو لوکل کیلئے ووکل بننا ہوگا ۔ آج سے ہر ہندوستانی کو نہ صرف مقامی مصنوعات خریدنی ہوں گی بلکہ ان پر فخر بھی کرنا ہوگا ۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بحران ہندوستان کیلئے ایک اشارہ ، ایک پیغام اور ایک موقع لے کر آیا ہے ۔ اس سے پہلے ہندوستان میں ایک پی پی ای کٹ نہیں بنتی تھی اور این 95 ماسک برائے نام بنتے تھے ، لیکن آج ہندوستان میں دو دو لاکھ پی پی ای کٹ اور این 95 ماسک کا پروڈکشن ہورہا ہے ۔ یہ بحران کو موقع میں بدلنے سے ہوا ہے ۔ ہندوستان کے خود کفیل ہندوستان کے عزم کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا ہے ۔ مئی سے پہلے دیدی جائے گی ۔
      Published by:sana Naeem
      First published: