ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاؤن میں چھوٹ: MHA کے حکم کے مطابق دہلی میں دکانیں کھلیں گی یا نہیں؟ یہاں جانیں

دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نیوز18 سے بات چیت میں کہتے ہیں "حکومت ہند کے اس حکم کے باوجود دہلی کی صورتحال میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ حکومت ہند کے اس حکم سے دہلی میں زیادہ اثر نہیں نظر نہیں آئے گا ، کیوں کہ اس وقت 92 کنٹینمنٹ زون بنائے جا چکے ہیں۔ ہر روز نئے ہاٹ اسپاٹ ایریاز تعمیر ہورہے ہیں۔ اس وقت تقریبا پوری دہلی کورونا کا ریڈ زون ہے

  • Share this:
لاک ڈاؤن میں چھوٹ: MHA  کے حکم کے مطابق دہلی میں دکانیں کھلیں گی یا نہیں؟ یہاں جانیں
دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نیوز18 سے بات چیت میں کہتے ہیں "حکومت ہند کے اس حکم کے باوجود دہلی کی صورتحال میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ حکومت ہند کے اس حکم سے دہلی میں زیادہ اثر نہیں نظر نہیں آئے گا ، کیوں کہ اس وقت 92 کنٹینمنٹ زون بنائے جا چکے ہیں۔ ہر روز نئے ہاٹ اسپاٹ ایریاز تعمیر ہورہے ہیں۔ اس وقت تقریبا پوری دہلی کورونا کا ریڈ زون ہے

کوروناوائرس وبا (Covid-19 Pandemic) اور لاک ڈاؤن (Lockdown) کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے عام لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ جمعے کی دیر رات جاری ایک حکم میں وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور اور مرکزی علاقوں میں ضروری احتیاط کے ساتھ کچھ کٹیگیری کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ حالانکہ حکومت نے پہلے ہی صاف کردیا ہے کہ دکانداروں کو کچھ شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاسکے گی۔ سوشل ڈسٹینسگ کا خاص خیال رکھا جائے۔

دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نیوز18 سے بات چیت میں کہتے ہیں "حکومت ہند کے اس حکم کے باوجود دہلی کی صورتحال میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ حکومت ہند کے اس حکم سے دہلی میں زیادہ اثر نہیں نظر نہیں آئے گا ، کیوں کہ اس وقت 92 کنٹینمنٹ زون بنائے جا چکے ہیں۔ ہر روز نئے ہاٹ اسپاٹ ایریاز تعمیر ہورہے ہیں۔ اس وقت تقریبا پوری دہلی کورونا کا ریڈ زون ہے۔ اس کے باوجود ، LG آج کچھ گائڈ لائن جاری کرسکتے ہیں۔ میرے خیال میں اگر تھوڑی تھوڑی بہت مہلت دی جائے تو یہ کچھ مسلم اکثریتی علاقوں میں دی جائے گی۔

آپ کو بتادیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن میں یہ بھی صاف کردیا گیا ہے کہ شاپنگ مالس، ماکیٹ کامپلیکس، ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ علاقوں میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو دہلی میں 3 مئی تک مال اور دیگر کاروبای ادارے پہلے کی طرح نہیں کھلیں گے۔ اس حکم کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ریاستوں اور مرکز ی علاقوں میں رجسٹرڈ اور ایم سی ڈی علاقوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیکل اسٹور پہلے کی طرح ہی کھلے رہیں گے۔

اس حکم کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔ اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔ وہیں حکم کے مطابق ملک میں ابھی شاپنگ کمپلیکس اور مال میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔ شاپنگ کمپلیکس اور مال میں ابھی یہ اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دوکانیں کھولی جاسکیں گی۔

وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق مرکزی حکومت نے رہائشی کالونیوں کے سامنے بنی سبھی دوکانوں اور اسٹینڈ- الون دوکانوں کو کھولنےکی اجازت دے دی ہے جو نگر پالیکا کارپوریشن اور نگر پالیکاوں کی سرحد کے اندر آتی ہوں، لیکن اس اجازت کے ساتھ وزارت داخلہ نے کچھ شرطیں بھی نافذ کی ہیں۔


واضح رے کہ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائےگئےلاک ڈاون (Lockdown 2.0) کے تحت سبھی غیر ضروری سامان کی دوکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ایسے میں جمعہ کی شب وزارت داخلہ نے اس سے متعلق بڑا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔
First published: Apr 25, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading