ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد چلے گی دہلی میٹرو تو نئے ہوں گے قواعد ، ایسا نہیں کیا تو نہیں ہوگی انٹری

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد میٹرو ایک بار پھر پٹریوں پر دوڑے گی تو مسافروں کو کچھ اصولوں پر عمل کرنا پڑے گا۔ اس دوران مسافروں کی جسمانی تلاشی سے پہلے ان کے اپنے جسم میں دھات کی چیز کو باہر نکالنا ہوگا۔ ساتھ ہی ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ خاص بات یہ ہوگی کہ تمام مسافروں کو اپنے فون پر اروگیا سیtو ایپ (arogya setu app)ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد چلے گی دہلی میٹرو تو نئے ہوں گے قواعد ، ایسا نہیں کیا تو نہیں ہوگی انٹری
دلی میٹرو: فائل فوٹو۔

کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میٹرو نے بھی  اپنا کام بند کردیا تھا۔ اب لاک ڈاؤن کے بعد  ایک بار پھر میٹرو پٹریوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔ لیکن اب قواعد تھوڑا سے بدلے ہوں گے۔ میٹرو انتظامیہ کورونا انفیکشن کو لیکر پوری طرح سے الرٹ ہے اور اب مسافروں کو کچھ خاص چیزوں کے بغیر اسٹیشن میں انٹری نہیں ملے گی۔ اس سلسلے میں سی آئی ایس ایف نے جمعرات کو بھی تجویز پیش کی ہے۔

اس تجویز کے مطابق لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد میٹرو ایک بار پھر پٹریوں پر دوڑے گی تو مسافروں کو کچھ اصولوں پر عمل کرنا پڑے گا۔ اس دوران  مسافروں کی جسمانی تلاشی سے پہلے  ان کے اپنے جسم میں دھات کی چیز کو باہر نکالنا ہوگا۔ ساتھ ہی ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ خاص بات یہ ہوگی کہ تمام مسافروں کو اپنے فون پر اروگیا سیtو ایپ (arogya setu app)ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔

فلو کی علامات آئیں نظر تو نہیںکرسکیں گےسفر۔۔

نوبھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر کسی مسافر کو فلو جیسی علامات ہوں گی تو انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راجیش رنجن نے بتایا کہ سفر سے پہلے مسافروں کو بیلٹ کو ہٹانا ہوگا اور دھات کی تمام اشیاء کو اپنے بیگ میں رکھنا ضروری ہوگا۔ جن کے پاس بیگ نہیں ہیں انھیں ٹرے فراہم کی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی  اسٹیشن پرسماجی دوری (social distancing) کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ سکیورٹی اسکریننگ کے پاس قطار شروع کرنے کا فاصلہ دو میٹر ہوگا۔


وہیں مسافروں کے درمیان 1 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ سی آئی ایس ایف کے دو اہلکار تمام اسٹیشنوں پر پی پی ای کٹ پہنے رہیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ سی آئی ایس ایف نے مسافروں اور ریلوے ملاز کی حفاظت کے لئے ایک منصوبہ دیا تھا۔ اس تجویز کا بھی اس میں ذکر کیا گیا ہے۔
First published: Apr 24, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading