ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوروناوائرس کے نام پر شوہر نے لگوادیا زہر کا انجیکشن، بیوی سے ناجائز تعلقات کا تھاشک

شوہر بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے بدلہ لینے کیلئے کوروناوائرس کو ہتھیار بنایا اور دوسرے گاؤں کی خواتین کو ہوم گارڈ کی سپاری دی۔ لو سیکس اور دھوکہ جیسے دکھنے والے اس معاملے میں شوہر نے کوروناوائرس کے نام پر ہوم گارڈ اور اس کے گھر کے دیگر تین لوگوں کو زہر کا انجیکشن (Poisonous Injection) لگوادیا۔

  • Share this:
کوروناوائرس کے نام پر شوہر نے لگوادیا زہر کا انجیکشن، بیوی سے ناجائز تعلقات کا تھاشک
شوہر بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے بدلہ لینے کیلئے کوروناوائرس کو ہتھیار بنایا اور دوسرے گاؤں کی خواتین کو ہوم گارڈ کی سپاری دی۔ لو سیکس اور دھوکہ جیسے دکھنے والے اس معاملے میں شوہر نے کوروناوائرس کے نام پر ہوم گارڈ اور اس کے گھر کے دیگر تین لوگوں کو زہر کا انجیکشن (Poisonous Injection) لگوادیا۔

نئی دہلی: دہلی کے علی پور میں کوروناوائرس (Coronavirus) کی آڑ میں انتقام لینے کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کے 42 سالہ شوہر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کا ایک ہوم گارڈ کے ساتھ افیئر(Love Affair) ہے۔ شوہر بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس نے بدلہ لینے کیلئے کوروناوائرس کو ہتھیار بنایا اور دوسرے گاؤں کی خواتین کو ہوم گارڈ کی سپاری دی۔ لو سیکس اور دھوکہ جیسے دکھنے والے اس معاملے میں شوہر نے کوروناوائرس کے نام پر ہوم گارڈ اور اس کے گھر کے دیگر تین لوگوں کو زہر کا انجیکشن (Poisonous Injection) لگوادیا۔


دو خواتین کو مبینہ عاشق کے قتل کی دی سپاری۔

اس سازش کو انجام دینے کیلئے 42 سال کے ملزم نے دو خواتین کو پیسے دیکر اس کام کیلئے راضی کیا۔ سپاری لینے والی خاتون کو شوہر نے ہیلتھ ورکر (Health worker) بناکر 38 سالہ ہوم گارڈ کی فیملی کو ختم کرنے کیلئے بھیجا۔ خواتین نے کوروناوائرس ویکسین (coronavirus vaccine) کے نام پر ہوم گارڈ کے جوان کے علاوہ اس کی فیملی کے تین دیگر لوگوں کو زہر کا انجیکشن لگادیا۔


ظاہر سی بات ہے انجیکشن لگنے کے کچھ دیر بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی تو آس۔پاس کے لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے کہا کہ چاروں متاثرین کی حالت اب مستحکم ہے۔ باہری شمالی ضلع کے ڈپٹی کمشنر گوورو شرما نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے دو خواتین کی پہچان کی گئی ہے۔ جن سے پوچھگچھ میں ماسٹر مائنڈ کا انکشاف ہوا۔ تینوں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سازش کا اہم ملزم شخص علی پو میں کاروبار کرتا ہے۔ اسے شک تھا کہ اسی علاقے میں رہنے والے جوان ہوم گارڈٖ کے ساتھ اس کی بیوی کا افیئر چل رہا ہے۔ ڈی سی گوورو شرما نے بتایا کہ شوہر بدلہ لینا چاہتا تھا۔ اس لئے اس نے دوسرے گاؤں کی دو خواتین کو فروتی دی۔ اس نے انہیں کوروناوائرس کی دوا کے نام پر پوری فیملی کو زہر کا انجیکشن لگانے کو راضی کرلیا۔
First published: May 21, 2020 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading