Covid-19: اب دہلی میں ڈرانے لگی کورونا کی رفتار ، دو مہینے بعد آئے 400 سے زیادہ نئے معاملات
Coronavirus in Delhi : دہلی میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر پیر پسار رہا ہے ۔ جمعرات کو 409 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جو کہ تقریبا گزشتہ دو مہینوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 11, 2021 08:36 PM IST

Covid-19: اب دہلی میں ڈرانے لگی کورونا کی رفتار ، دو مہینے بعد آئے 400 سے زیادہ نئے معاملات
ملک کی راجدھانی دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 409 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جو کہ تقریبا گزشتہ دو مہینوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں ۔ وہیں کورونا وائرس کی شرح بڑھ کر صفر اعشایہ پانچ نو فیصد ہوگئی ہے ۔ دہلی محکمہ صحت کے ذریعہ جاری ایک بلیٹن میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس سے مزید تین مریضوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 10934 ہوگئی ہے ۔ وہیں دہلی میں 409 نئے معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 642439 ہوگئی ہے ۔
آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری کو 585 معاملات سامنے آئے تھے جبکہ چار جنوری کو 384 معاملات درج کئے گئے تھے ۔ اس کے بعد گیارہ جنوری کو 306 معاملات اور 12 جنوری کو 386 معاملات سامنے آئے تھے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2020 ہوگئی ہے ۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ہوم آئیسولیشن میں مریضوں کی تعداد 1028 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مثبت ریٹ اب کل ۴ اعشاریہ ۹۱ فیصد رہ گیا ہے ۔ دہلی بھر کے اسپتالوں کی بات کریں تو کل 5711 بیڈ ہیں ، جس میں سے 579 پر مریض بھرتی ہیں ۔ باقی 5132 ابھی بھی خالی پڑے ہوئے ہیں ۔ نیز ڈیڈیکیٹڈ کووڈ کیئر سینٹر میں 5525 بیڈ ہیں ، جن میں سے صرف چار پر ہی کورونا مریض بھرتی ہیں ۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔