ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

 آج سے ان شرائط کے ساتھ Delhi Unlock، میٹرو اور مال ابھی رہیں گے بند، جانیں کھلے گا اور رہے گا بند

حالانکہ اس دوران دہلی۔میٹرو کے ساتھ۔ساتھ مال، ویک اینڈ بازاروں اور غیر ضروری سروسز کیلئے کورونا کرفیو سات جون صبح بانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

  • Share this:
 آج سے ان شرائط کے ساتھ Delhi Unlock، میٹرو اور مال ابھی رہیں گے بند، جانیں کھلے گا اور رہے گا بند
حالانکہ اس دوران دہلی۔میٹرو کے ساتھ۔ساتھ مال، ویک اینڈ بازاروں اور غیر ضروری سروسز کیلئے کورونا کرفیو سات جون صبح بانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

ملک کی راجدھانی میں کورونا وائرس کی کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے بعد آج یعنی 31 مئی سے ان لاک (Delhi Unlock) کا عمل شروع ہورہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے تقریبا 40 دن بعد ان لاک کا عمل پہلے ہفتے میں فیکٹری اور کنسٹرکشن کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران دہلی۔میٹرو کے ساتھ۔ساتھ مال، ویک اینڈ بازاروں اور غیر ضروری سروسز کیلئے کورونا کرفیو سات جون صبح بانچ بجے تک نافذ رہے گا۔


دہلی میں آج سے ان لاک کے تحت منظور شدہ صنعتی علاقوں میں بند کے دوران کام کے مقامات کے اندر تعمیراتی سرگرمیوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران مینوفیکچرنگ یونٹوں کے آپریشن کے دوران کارکنوں اور ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے ای پاس لینا ضروری ہے۔ بتادیں کہ ملازمین اور مزدوروں کیلئے ان کے کانٹریکٹر، فیکتری مالیکوں کو ای پاس کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی ، ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کام کرنے کی جگہ پر صرف ایسے کارکنوں اور ملازمین کی اجازت نہیں ہوگی جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہوگی۔ تمام ضلعی مجسٹریٹ باقاعدگی سے ان تعمیراتی یونٹوں اور تعمیراتی مقامات پر بڑی تعداد میں لوگوں کی RT-PCR / RAT ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کو یقینی بنائیں گے۔


دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں مسلسل کمی آ رہی ہے، وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کےنو سو چھیالیس نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید اٹھہتر کرونا مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ دارالحکومت میں پوزیٹیوٹی ریٹ ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد تھی جبکہ کورونا شرح اموات ایک اعشاریہ چھ نو فیصد پر برقرار ہے۔دوسری جانب آج سے دہلی میں ان لاک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 31, 2021 10:34 AM IST