ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس کو لے کر 97 سالہ دلیپ کمار ہوئے فکرمند، شاعری میں لکھی ایسی بات

حال ہی میں 97 سالہ تجربہ کار اداکار دلیپ کمار نے کورونا پر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کو  لے کر 97 سالہ دلیپ کمار ہوئے فکرمند، شاعری میں لکھی ایسی بات
اداکار دلیپ کمار نے کورونا پر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ممبئی۔ کورونا وائرس جسے دنیا بھر میں وبائی مرض قرار دیا گیا ہے ، ہندوستان میں بھی تباہی مچا رہی ہے۔ کورونا کی گرفت کے سبب ملک میں 50 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں، کورونا وائرس کے 1965 واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ان خراب حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ، بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ہر فرد کسی نہ کسی طرح سے لوگوں کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے بیدار کرتا نظر آ رہا ہے۔ حال ہی میں 97 سالہ تجربہ کار اداکار دلیپ کمار نے کورونا پر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔



اپنے آفیشل ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے دلیپ کمار نے لکھا - 'میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے دوران گھر پر ہی رہیں'۔ اس کے ساتھ ہی اشعار کی کچھ سطریں بھی تحریر کی ہیں جو کچھ اس طرح ہیں - 'دوا بھی دعا بھی ، اوروں سے فاصلہ بھی ، غریب کی خدمت ، کمزور کی سیوا بھی ...'۔ دلیپ صاحب نے کچھ  اس طرح کم ہی لفظوں میں سبھی کو محتاط رہنے، دعا کرنے ، حفاظت رکھنے اور ضرورت مندوں کی مدد کا سبق دے دیا ہے۔ ان کی شاعری کی ان لائنوں کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے اس ٹویٹر پوسٹ پر کافی رد عمل اور ری ٹویٹ مل رہے ہیں۔
First published: Apr 02, 2020 01:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading