ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈاکٹروں کی وارننگ۔ ہندوستان میں کورونا بحران کا بس یہ آغاز ہے، مشکل دور کے لئے تیار رہیں

دہلی کے میکس اسپتال میں ایمبولینس سے مسلسل کورونا کے مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔ یہاں کے بیس فیصد بیڈ کورونا کے مریضوں کے لئے ریزرو کر دئیے گئے ہیں۔

  • Share this:
ڈاکٹروں کی وارننگ۔ ہندوستان میں کورونا بحران کا بس یہ آغاز ہے، مشکل دور کے لئے تیار رہیں
مریضوں کے لئے تیار کیا گیا ایک عارضی کوارنٹین سینٹر

نئی دہلی۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ کے پار...اب تک ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن نے اب ملک میں رفتار پکڑ لی ہے۔ ہر روز اوسطا دس ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بس ابھی آغاز ہے اور آنے والے دن اور بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔ کئی تحقیق اور مطالعہ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جولائی اور اگست میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔


’ کورونا سے لڑنے کے لئے تیار رہیں‘


اس بیچ نیوز ایجنسی ایف پی سے بات کرتے ہوئے دہلی کے میکس اسپتال کے ڈاکٹر دیون جنیجا نے کہا کہ مشکل دور کے لئے ہر کسی کو تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’ کورونا کے معاملے کب عروج پر پہنچیں گے یہ فی الحال ہم نہیں کہہ سکتے۔ ہم سب اچھے کی امید کر رہے ہیں، لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر ہم کورونا سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر جنیجا کے مطابق، حال کے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے اور بیڈ کی مانگ کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں ان پر دباو ضرور بڑھا ہے۔ لیکن اس مشکل دور میں وہ ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔


’ہمیں بھی لگتا ہے ڈر‘

دہلی کے میکس اسپتال میں ایمبولینس سے مسلسل کورونا کے مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔ یہاں کے بیس فیصد بیڈ کورونا کے مریضوں کے لئے ریزرو کر دئیے گئے ہیں۔ یہاں کی ایک نرس جیوتی ایسٹر کا کہنا ہے کہ انہیں بھی تھوڑا ڈر لگتا ہے کیونکہ پتہ نہیں کہ کورونا وائرس ان پر کہاں سے اور کب حملہ کر دے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے پی پی ای کٹ پہن کر کام کرنا بھی بیحد مشکل چیلنج ہے۔ یہاں کی ایک نرس ونیتا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں طویل وقت تک اس کٹ کو پہننے کے لئے آپ کو ذہنی اور جسمانی طاقت کی ضرورت ہے۔
First published: Jun 13, 2020 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading