ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیا ہوائی سفر کرنے کے بعد گھر کی جگہ 14دن کا کوارنٹائن کرنا ہوگا ؟ حکومت نے دیا یہ جواب

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے واضح کیا ہے کہ ہوائی سفر کے بعد 14 دن کے کوارنٹائن پر جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن معاملہ کو عملی طریقہ سے نمٹانا چاہئے ۔

  • Share this:
کیا ہوائی سفر کرنے کے بعد گھر کی جگہ 14دن کا کوارنٹائن کرنا ہوگا ؟ حکومت نے دیا یہ جواب
کورونا وائرس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں کیا کیا آئیں گی تبدیلیاں ، نیوز 18 کے اس سروے میں ہوں شامل

پچیس مئی سے ملک میں گھریلو پروازیں شروع ہورہی ہیں ۔ ملک کے سبھی ہوائی اڈوں اور گھریلو ائیرلائنس کمپنیوں نے اس کی سبھی تیاریاں پوری کرلی ہیں ۔ ساتھ ہی اب ٹکٹ بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے ، لیکن ہوائی سفر کو لے کر سبھی لوگوں کے ذہن میں ایک سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ہوائی سفر کرنے کے بعد 14 دنوں کا کوارنٹائن کرنا ہوگا ؟ ۔


لائیو منٹ میں شائع ایک خبر کے مطابق شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے واضح کیا ہے کہ ہوائی سفر کے بعد 14 دن کے کوارنٹائن پر جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن معاملہ کو عملی طریقہ سے نمٹانا چاہئے ۔ ہم 14 دن کا کوارنٹائن نہیں دے سکتے ۔ لیکن ٹیسٹ میں کوئی مثبت پایا گیا ، تو اس کو ہوائی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔




جانئے ہوائی سفر اور کرایہ کے بارے میں

کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے کسی بھی شخص کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہے ۔ دو گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر پہنچنا ہوگا ۔ مسافر کے فون میں آروگیہ سیتو ایپ انسٹال ہونا چاہئے ۔ اس کا اسٹیٹس بھی گرین ہونا چاہئے ۔ ماسک پہنے مسافر کو ہی انٹری دی جائے گی ۔ مقررہ سے زیادہ ٹمپریچر پائے جانے پر ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔

25 مئی سے پھر سے شروع ہونے جارہی گھریلو پروازوں کیلئے ہوائی کرایہ کی حد فلائٹ کی ڈیوریشن کے بنیاد پر سات بینڈ میں طے کی گئی ہے ۔ ہر بینڈ میں کرایہ کی ایک لوور اور اپر لمٹ ہوگی ۔ یہ کرائے 24 اگست تک لاگو رہیں گے ۔

ہردیپ سنگھ پوری کے مطابق ہوائی کرایہ کیلئے پہلے بینڈ میں وہ پروازیں ہوگی ، جن کی ڈیوریشن ۴۰ منٹ سے کم کی ہے ۔ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے بینڈ میں وہ پروازیں ہوں گے ، جن کی ڈیوریشن بالترتیب 40۔ 60 منٹ ، 60 ۔ 90 منٹ ، 90 ۔ 120 منٹ ہوگی ۔ چھٹے و ساتویں بینڈ میں وہ پروازیں ہوگی ، جن کی ڈیوریشن بالترتیب 150 ۔ 180 منٹ اور 180 ۔ 210 منٹ ہے ۔
First published: May 23, 2020 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading